تزکیہ کی اہمیت
Al-Risala, February 2011, pp. 4–5
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک روایت حدیث کی مختلف کتابوں میں آئی ہے۔ صحیح مسلم کے الفاظ یہ ہیں: إذا دخــــــل أهل الجنة الجنة، وأهل النار النار، يُجاء بالموت يوم القيامة كأنه كبش أملح، فيوقف بين الجنة والنار، فيقال: يا أهل الجنة، هل تعرفون هذا، فيشربون وينظرون ويقولون نعم، هذا الموت۔ قال: ثم يُقال: يا أهل النار، هل تعرفون هذا، فيشربون وينظرون ويقولون نعم، هذا الموت۔ قال: فيؤمر به فيُذبح، ثم يقال: يا أهل الجنة، خلود فلا موت، ويا أهل النار خلود فلا موت (صحیح مسلم، رقم الحدیث: 2849) یعنی قیامت میں جب جنت والے جنت میں داخل ہو جائیں گے اور جہنم والے جہنم میں داخل ہو جائیں گے تو وہاں موت کو لایا جائے گا۔ وہ ایک سفید مینڈھے کی صورت میں ہوگی۔ اس کو جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا کیا جائے گا۔ پھر کہا جائے گا کہ اے جنت والو، کیا تم لوگ اس کو پہچانتے ہو، پھر وہ اس کو گردن اٹھا کر دیکھیں گے اور کہیں گے کہ ہاں، یہ موت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اس کے بعد جہنم والوں سے کہا جائے گا کہ اے جہنم والو، کیا تم لوگ اس کو پہچانتے ہو، پھر وہ سر اٹھا کر اس کو دیکھیں گے اور کہیں گے کہ ہاں، یہ موت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اس کے بعد حکم دیا جائے گا اور موت کو ذبح کر دیا پھر کہا جائے گا کہ اے جنت والو، اب تمھارے لیے ہمیشگی ہے، اب تمھارے لیے موت اوراے جہنم والو، اب تمھارے لیے ہمیشگی ہے، اب تمھارے لیے موت نہیں۔ تزکیہ کیا ہے، تزکیہ کا مطلب ہے اپنے آپ کو وہ مزکی شخصیت (purified personality) بنانا جو جنت کے اعلیٰ ماحول میں بسائے جانے کے قابل ہو۔ قیامت میں یہ واقعہ پیش آئے گا کہ جب مزکی افراد جنت میں اور غیر مزکی افراد جہنم میں داخل کر دئے جائیں گے تو اس کے بعد یہ اعلان کیا جائے گا کہ اب موت کا قانون ختم کر دیا گیا ہے، اب دونوں گروہوں کو ابدی طور پر اپنی اپنی دنیا میں یہ بڑا عجیب لمحہ ہوگا۔ جنت والے مسرور ہوں گے کہ انھیں ابدی طور پر خوشیوں کی دنیا حاصل دوسری طرف، جہنم والے ناقابلِ بیان حسرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔ یہ سوچ ان کے لیے
ایک دائمی عذاب بن جائے گی کہ اپنا تزکیہ نہ کرنے کی وجہ سے وہ کتنی بڑی محرومی میں مبتلا ہو گئے۔ احساس تزکیہ کے عمل کے لیے بلا شبہ ایک طاقت ور محرک ہے۔ اُس وقت یہ آخری امید بھی ان کا ساتھ چھوڑ دے گی کہ شاید کبھی ہماری موت آجائے اور وہ ہمیں جہنم کے عذاب سے نجات دے دے۔ یہ اہل جنت کے لیے ابدی فرحت کا لمحہ ہوگا، اور اہل جہنم کے لیے ابدی حسرت کا لمحہ۔ جنت مزکیٰ شخصیت کے لیے قرآن کی سورہ طٰہٰ میں جنت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ: ذلك جزاء من تزكى (20:76) یعنی جنت اُس شخص کے لیے ہے جو اپنا تزکیہ کرے: