بھائی کی یادیں
Al-Risala, May 2012, p. 26
By Maulana Wahiduddin Khan
برادرام عبدالمحیط خاں ہم تین بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ میرے بڑے بھائی عبدالعزیز خاں (وفات: 1988) بزنس کی لائن میں گئے اور لائٹ اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (الہ آباد) میری تعلیم مدر سے میں ہوئی ۔ میں نے اسلامی دعوت کو اپنی سرگرمی کا مرکز بنایا۔ عبد المحیط خاں (وفات: 2010) نے اعظم گڑھ میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انھوں نے بنارس ہندو یونی ورسٹی میں داخلہ لیا۔ وہاں سے انھوں نے اعلی نمبر کے ساتھ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد وہ گورنمنٹ سروس میں چلے گئے۔ وہ بنارس (یوپی) میں جوائنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل ایجوکیشن تھے۔ میں وہ اس عہدے سے ریٹائر ہوئے۔
برادرم عبد المحیط خاں کا ریکارڈ اپنی طالب علمی کے زمانے میں محنتی طالب علم، اور سروس کے زمانے میں ایک دیانت دار افسر کا ریکارڈ تھا۔ بنارس ہندو یونی ورسٹی میں ان کی اعلیٰ خصوصیات کی بنا پر اُن کے پروفیسر اُن کو بہت پسند کرتے تھے۔