Book Reading: Not Appropriate As A Punishment
Al-Risala, September 2012
By Maulana Wahiduddin Khan
مضمون نگار کا نام یہ تھا— Erol Yilmaz۔ مضمون میں بتایا گیا تھا کہ ترکی کی عدالت نے پچھلے دس سال سے ایک نیا تجربہ شروع کیا ہے، وہ ہے چھوٹے جرائم (minor crimes) پر مطالعہ کتب کی سزا دینا۔ مضمون میں بتایا گیا تھا کہ اس قسم کے بعض جرائم مثلاً عورتوں پر تشدد، وغیرہ پر یہ سزا دینا کہ وہ ایک مدت تک صرف کتابوں کا مطالعہ کریں، یعنی قید خانے کے بجائے، وہ دار المطالعہ میں زندگی گزاریں:
So the punishment took place not in any sort of prison but rather in what is referred to in developed countries as "people's university", or the public library. (p. 4)
جہاز کے اندر رات کو حسب معمول نیند آگئی۔ فلائٹ نہایت ہموار (smooth) تھی۔ 7 گھنٹے کا راستہ سوتے ہوئے گزر گیا۔ 7 مئی 2012 کی صبح کو ساڑھے چار بجے ہم لوگ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہنچ گئے۔
جب میں ائر پورٹ کے باہر اُس مقام پر پہنچا، جہاں مجھ کو نظام الدین جانے کے لئے کار پر بیٹھنا تھا، ہمارے ساتھ ائیرپورٹ کا ایک ہندو کارکن تھا جو ہماری وہیْل چیئر کو چلا رہا تھا۔
ساتھی نے اس کو کچھ رقم دینا چاہا، مگر اس نے لینے سے انکار کر دیا۔ اس نے کہا کہ مجھ کو تو آپ کا آشیرواد چاہئے ۔ میں ایک ایگزام (امتحان) میں بیٹھنے والا ہوں۔ مجھے آشیرواد دیجئے کہ میں اپنے ایگزام میں پاس ہو جاؤں۔ میں نے نوجوان کے سر پر ہاتھ رکھ کر اس کے لیے دعا کی۔ ساتھی نے اُس کو ہندی زبان میں چھپا ہوا ایک پمفلٹ دیا۔
دہلی کی سڑکوں سے گزرتے ہوئے سب سے پہلا جو تجربہ ہوا، وہ ہوائی کثافت (air pollution) کا تجربہ تھا۔ ترکی میں موسم نہایت خوش گوار تھا اور ہوائی کثافت بہت کم تھی، لیکن دہلی میں ہوائی کثافت اتنی زیادہ تھی کہ سانس لینا دشوار ہورہا تھا۔ اس فرق کو اگر بلین ٹائم بڑھا دیا جائے تو یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ آخرت کی جہنم یا ہوگی اور آخرت کی جنت کیا ۔ ( یہ سفر نامہ مولانا محمد ذکوان ندوی کے تعاون سے تیار کیا گیا )
دعوتی مقصد کے لیے مشرقی یوپی، خاص طور پر لکھنؤ اور اطراف کے قارئین، حسبِ ذیل پتے پر رابطہ کریں:
اسلام: ایک تعارف اسلام: ایک عظیم جدوجہد اسلام اور عصر حاضر اسلام پندرہویں صدی میں اسلام دور جدید کا خالق اسلام دین فطرت اسلام کا تعارف اسلام کیا ہے انسان اپنے آپ کو پہچان انسان کی منزل تاریخ دعوت حق تاریخ کا سبق تعبیر کی غلطی تعمیر کی طرف حقیقت کی تلاش حل یہاں ہے خدا اور انسان دین کی سیاسی تعبیر دین کیا ہے دین و شریعت راہیں بند نہیں رہنماۓ حیات (کتابچہ) سبق آموز واقعات سفرنامہ اسپین و فلسطین سفرنامہ (غیر ملکی اسفار، جلد اول) سفرنامہ (غیر ملکی اسفار، جلد دوم) سوشلزم اور اسلام سوشلزم ایک غیر اسلامی نظریہ شتم رسول کا مسئلہ طلاق اسلام میں علما اور دورِ جدید عورت معمارِ انسانیت فسادات کا مسئلہ کامیاب ازدواجی زندگی قال اللہ وقال الرسول قرآن کا مطلوب انسان قیامت کا الارم کشمیر میں امن مارکسزم: تاریخ جس کو رد کرچکی ہے مذہب اور جدید چیلنج مذہب اور سائنس مطالعۂ سیرت (کتابچہ) منزل کی طرف مولانا مودودی، شخصیت اور تحریک میوات کا سفر ہندوستان آزادی کے بعد یکساں سول کوڈ