Al-Risala · March 2013

معرفت کا سفر

Al-Risala, March 2013

By Maulana Wahiduddin Khan

نومبر 1959 کا واقعہ ہے۔ آریہ سماج نے اپنی گولڈن جبلی (golden jubilee) منائی۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر ان کے پروگرام ہوئے۔ بجنور (سیوہارہ) میں 29 نومبر 1959 کو ایک آل مذاہب کانفرنس ہوئی۔ اس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کو بلایا گیا ۔ اُن سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے مذہب کی روشنی میں ایک سوال کا جواب دیں۔ وہ سوال یہ تھا گیان کا آغاز کس طرح ہوا: How was the beginning of knowledge. اس کانفرنس کی دعوت پر راقم الحروف نے اس میں شرکت کی، اس سفر میں میرے ساتھ مولانا محمد عبدالحی رام پوری (وفات: 1987) بھی تھے۔ اس کانفرنس کی دعوت پر راقم الحروف نے اس میں شرکت کی اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں وہاں ایک تقریر کی۔ یہ تقریر ’’اسلام کا تعارف‘‘ کے نام سے ایک پمفلٹ کی صورت میں چھپ چکی ہے۔ اس کانفرنس کے چیرمین مراد آباد کے ایک ہندو وکیل تھے ۔ وہ خود بھی آریہ سماج کے ایک ممبر تھے۔ انھوں نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ ۔ تمام تقریروں میں صرف ایک تقریر تھی جو موضوع سے متعلق (relevant) تھی اور وہ مولانا صاحب کی تقریر تھی۔ بقیہ تقریروں میں اصل سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔

اُس وقت میں نے انگریز مصنف جولین ہکسلے (Sir Julian Sorell Huxley)

(وفات: 1979) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ زندگی اور کائنات کو صرف ایک حادثاتی چیز وہ کہتے ہیں کہ چھ بندر ایک ایک ٹائپ رائٹر لے کر بیٹھ جائیں اور ملین اور ملین سال تک ال ٹپ طریقے سے ان کو پیٹتے رہیں، تو ہو سکتا ہے کہ ان کے سیاہ کیے ہوئے کاغذات کے ڈھیر میں کسی صفحے پر شیکسپئر کی ایک نظم (Sonnet) نکل آئے۔ اس طرح ملین اور بلین سال تک مادّے کے اندھے عمل کے دوران بالکل اتفاق سے یہ دنیا بن گئی ہے۔

اس طرح کی مثالیں یہ تاثر پیدا کرنے کے لیے دی جاتیں ہیں کہ اس دنیا میں زندگی کا سفر کوئی

شعوری سفر نہیں، وہ صرف بے شعوری کا ایک معاملہ ہے۔ افکار کی تاریخ اتفاقی اسباب کے تحت پیش آنے والے ایک بے شعوری سفر کی کہانی ہے۔ لیکن راقم الحروف کے مطالعے کے مطابق، یہ درست حقیقت یہ ہے کہ معرفت کا سفر مکمل طور پر شعور کے تحت پیش آنے والا ایک سفر ہے۔ ابتدائی منزل سے اپنی آخری منزل کی طرف چلا جا رہا ہے۔ معرفت کا سفر انسان کی ایک شعوری ضرورت یہ ہر انسان کی ایک ذاتی ضرورت ہے، خواہ اس نے اس کا اعلان کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ گیان (معرفت) کے آغاز کا سوال ایک نہایت سنجیدہ سوال ہے۔ میں برابر اس تلاش میں رہا ہوں کہ اس سوال کا زیادہ واضح جواب معلوم کروں۔ یہ سوال میرے ذہن میں تقریباً 40 سال تک حال میں انتھرا پالوجی (Anthropology) کے ایک سروے میں مجھے اس کا جواب ملا۔ کے مطابق، یہ جواب آرکیالوجی کے شواہد (archaeological findings) پر مبنی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسٹون ایج (stone age) میں دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ نے ایک دوسرے کو مارنے کے لیے ایک دوسرے کی طرف پتھر پھینکا۔ دونوں پتھر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ اس ٹکرانے کے سبب سے وہاں اسپارکنگ (sparking) ہوئی، یعنی دونوں پتھروں کے ٹکرانے سے چنگاری نکلی۔ یہ ظاہر ہے دونوں آدمیوں کے لیے نیا تھا۔ اب وہ دونوں آپس کا اختلاف بھول کر وہاں بیٹھ گئے اور دو پتھروں کو آپس میں ٹکرا کر چنگاری نکالنے لگے۔ دو پتھروں کے ٹکرانے سے چنگاری کیوں نکلتی ہے۔ اس کا سبب یہ نہیں ہے کہ خود ان پتھروں کے اندر پہلے سے چنگاری موجود ہوتی ہے اور وہ ٹکراؤ کے وقت ان کے اندر سے نکل آتی ہے، بلکہ اس چنگاری کا سبب خارج میں ہے۔ اصل یہ ہے کہ فضا میں مختلف قسم کی گیسیں پھیلی ہوئی ہوا ان گیسوں کا مجموعہ ہے۔ ان میں سے ایک گیس وہ ہے جس کو ہائڈروجن (hydrogen) کہا جاتا ہے۔ ہائڈروجن ایک بھڑک اٹھنے والی گیس (inflammable gas) ہے۔ کے دو ٹکڑوں کو ایک دوسرے سے ٹکرایا جاتا ہے تو فضا میں موجود ہائڈروجن کا کچھ حصہ اس ٹکراؤ کی زد میں آ جاتا ہے اور اچانک بھڑک اٹھتا ہے۔

یہ کہنا صحیح ہوگا کہ اگر یہ واقعہ پیش آیا تو بلاشبہ یہی وہ واقعہ تھا جس سے انسانی تاریخ میں گیان (معرفت) کا آغاز ہوا۔ اس واقعے کا ایک نہایت اہم پہلو تھا، وہ یہ کہ اس واقعے نے انسان کو بتایا کہ معلوم یا مشہود دنیا کے ماورابھی ایک دنیا موجود ہے:

There is an invisible dimension beyond the visible world. یہ مسئلہ ہسٹری آف تھاٹ (History of Thought) سے تعلق رکھتا ہے۔ مگر جیسا کہ معلوم ہے، ہسٹری آف تھاٹ کے بارے میں ماضی کے بہت کم واقعات تاریخ میں ریکارڈ کئے گئے اس لیے اس معاملے میں کوئی تفصیلی نقشہ نہیں بنایا جا سکتا۔ تاہم قیاس یہ کیا جاسکتا ہے کہ غالباً یہی واقعہ تھا جس سے انسانوں کے درمیان گیان (معرفت) کے سفر کا آغاز ہوا اور پھر ایک کے بعد ایک، چیزیں دریافت ہوتی چلی گئیں۔ مگر عجیب بات ہے کہ ہر دریافت نے صرف یہ بتایا کہ اس کے آگے بھی علم کی کوئی سطح موجود ہے جو ابھی تک دریافت نہیں ہوئی:

Every discovery tells us that there is something more to discover. مثلاً حضرت مسیح سے ہزار سال پہلے عراق میں حضرت ابراہیم پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنے وقت کے بادشاہ نمرود (Nemrud) کے سامنے توحید کی دعوت پیش کی۔ اس سلسلے میں انھوں نے کہا کہ یہ خدا ہے جو سورج کو مشرق کی طرف سے نکالتا ہے اور اس کو مغرب کی طرف لے جاتا ہے۔ کوئی انسان اس نظام کو بدلنے پر قادر نہیں۔ یہ سادہ انداز میں ایک اہم حقیقت کی طرف اشارہ تھا جس کو بعد کے زمانے میں علماء فلکیات (astronomers) نے دریافت کیا، یعنی زمین اپنے لمبے مدار (orbit) پر گردش کرنے کے علاوہ اپنے محور (axis) پر گھومتی ہے جس سے رات کے بعد دن پیدا ہوتے ہیں۔ مگر یہ بھی آخری بات نہ تھیں۔ اس دریافت نے انسان کے اندر مزید جستجو کے دروازے کھولے اور بعد کو خلائی اجرام کے بارے میں نئی نئی دریافتیں ہوئیں۔

اسی طرح تیسری صدی قبل مسیح میں یونان میں مشہور اسکالر ارشمیدس (Archimedes) پیدا اس کے ہم عصر بادشاہ نے اس کو حکم دیا کہ وہ اس سوال کا جواب دے کہ کشتی پانی میں کیسے تیرتی ہے

اور اس کا قانون کیا ہے۔ ارشمیدس اس سوال کا جواب تلاش کرنے میں مشغول ہو گیا۔ ایک بار ایسا ہوا کہ وہ پانی کے ٹب میں نہا رہا تھا۔ اس دوران ایک موقع پر اس کو ایسا محسوس ہوا کہ اس کا جسم پانی کے اوپر تیر رہا اس پر غور کرتے ہوئے اس نے وہ سائنس دریافت کی جس کو ہائیڈرو اسٹیٹک (hydro static) کہا جاتا ہے۔ اس دریافت کا خلاصہ یہ تھا کہ جب پانی میں کوئی چیز ڈالی جاتی ہے تو وہ پانی کی جتنی مقدار کو ہٹاتی (displace) ہے، اسی کے بقدر وہاں اوپری دباؤ (upward pressure) پیدا ہوتا ہے۔ اسی فطری عمل کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ کشتی پانی میں تیرنے لگتی ہے:

Hydrostatics: upward thrust exerted on a body immersed in fluid equals weight of fluid displaced. اس طرح، انسان ایک کے بعد ایک دریافتیں کرتا رہا، مگر یہ تمام دریافتیں طبیعیات کے دائرے میں تھیں۔ آخر کار معلوم ہوا کہ طبیعیات (physics) کے ماورا بھی ایک دنیا ہے۔ الطبیعی دنیا کے بارے میں عام ذرائع سے کچھ معلوم نہیں کیا جا سکتا۔ اس طرح ایک وقت آیا، جب کہ انسانی سائنس اپنی آخری حد پر پہنچ گئی۔ اس آخری حد کے بعد علم کا جو اگلا مرحلہ ہے، اس میں سائنس براہِ راست مددگار نہیں ہو سکتی۔

یہی وہ مقام ہے، جہاں سے پیغمبرانہ رہنمائی کی حد شروع ہوتی ہے۔ آدمی طبیعیات کی دنیا میں بطور خود واقفیت حاصل کر سکتا ہے، لیکن بالائے طبیعیات جو دنیا ہے، اس کے بارے میں صرف پیغمبر کے ذریعے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ پیغمبر، خدائی وحی کے ذریعے بولتا ہے، نہ کہ انسانی تجربات کے یہ پیغمبرانہ رہنمائی اب قرآن کی شکل میں موجود ہے جو محفوظ کلام الہی کی حیثیت رکھتا ہے۔ افکار کی تاریخ فلسفے کے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ قدیم یونان میں اس کا ابتدائی نشوونما ہوا۔ عام طور پر یہ سمجھتے تھے کہ مادہ (matter) قدیم ہے، یعنی وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ چوتھی صدی قبل مسیح کے یونانی فلسفی ارسطو (Aristotle) کا نظریہ یہی تھا۔ بعد کو یونان کے باہر بھی بڑے بڑے دماغ پیدا ہوئے، جنھوں نے فلسفے کے شعبے میں نمایاں کام انجام دیے۔ تاہم یہ تمام لوگ

مادہ (matter) کو قدیم سمجھنے میں مشترک (common) تھے۔ مگر بیسویں صدی عیسوی کے نصف اول میں پہنچ کر کائنات کا یہ قدیم مادی تصور (material concept) ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد جو کچھ پیش آیا، وہ برطانی عالم فلکیات سر جیمز جینز (وفات: 1946) کے الفاظ میں یہ تھا کہ علم کا دریا میکانکل حقیقت سے نان میکانکل حقیقت کی طرف )non-mechanical reality( )mechanical reality( چلا جا رہا ہے (The Mysterious Universe, p. 138)۔

مذکورہ مادی تعبیر کے تحت یہ نظریہ بنا کہ ہمیں خدا جیسے کسی وجود کو ماننے کی ضرورت نہیں۔ فکری ضرورت کے تحت خدا کے وجود کو مانا جا رہا تھا، وہ خود اب مادہ (matter) کے ذریعے پوری ہو رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ مادہ نے خود اپنے آپ کو پیدا کیا۔ تمام موجودات، مادہ کے اندر اسی طبعی اور کیمیاوی سرگرمیوں (physical and chemical activities) کا نتیجہ ہیں۔ مگر بیسویں صدی کے رُبع اوّل میں بگ بینگ (Big Bang) کا نظریہ دریافت ہوا۔ بگ بینگ کے نظریے نے بتایا کہ پندرہ بلین سال پہلے خلا میں ایک سپراینم ظاہر ہوا۔ پھر اچانک اس میں ایک دھماکہ (explosion) ہوا۔ اس سپراینم کے بے شمار ذرات وسیع خلا میں بکھر گئے، پھر یہ ذرات مختلف فلکیاتی اجسام (astronomical bodies) کی صورت میں اُن گنت تعداد میں اکٹھا ہوئے، اس طرح ہماری کائنات وجود میں آئی۔ بگ بینگ کے نظریے نے کائنات کی قدیم مادی تعبیر کا خاتمہ کر دیا۔ اب خالص علمی اعتبار سے یہ ماننا ممکن ہو گیا کہ اس کائنات کا ایک خالق موجود ہے۔ وہی اس کو کنٹرول کر رہا ہے اور وہی اس کو انتہائی بامعنی طور پر چلا رہا ہے۔ سر آئزاک نیوٹن (وفات: 1727) کو ماڈرن سائنس کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ نیوٹن کے بعد سائنس میں جو نیا دور آیا، اِس میں کچھ نئی حقیقتیں دریافت ہوئیں۔ انھیں میں سے ایک حقیقت وہ ہے جس کو ضابطۂ ناکارگی (Law of Entropy) کہا جاتا ہے۔ اس طبعی قانون نے یہ ثابت کیا کہ کائنات اپنی عمر کے لحاظ سے لامحدود (endless) نہیں ہے۔ اس کی ایک مدت ہے اور اس مدت کے پورا ہونے پر اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

میری مراد اُس قانون سے ہے جس کو حرکیاتِ حرارت کا دوسرا قانون (second law of thermodynamics) کہا جاتا ہے ۔ اس طبیعی قانون کو دوسرے لفظوں میں ، ضابطۂ نا کارگی (Law of Entropy) کہتے ہیں ۔ یہ قانون ثابت کرتا ہے کہ کائنات ہمیشہ سے موجود نہیں ہو سکتی ۔ ضابطۂ نا کارگی بتاتا ہے کہ حرارت مسلسل با حرارت وجود سے بے حرارت وجود میں منتقل ہوتی رہتی ہے ، مگر اس چکر کو الٹا نہیں چلایا جا سکتا ۔ نا کارگی ، دستیاب توانائی (available energy) اور غیر دستیاب توانائی (unavailable energy) کے درمیان تناسب کا نام ہے۔ اور اس بنا پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس کائنات کی نا کارگی برابر بڑھ رہی ہے اور ایک وقت ایسا آنا مقدر ہے ، جب کہ تمام موجودات کی حرارت یکساں ہو جائے گی اور کوئی کارآمد توانائی باقی نہ رہے گی ۔ اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ کیمیائی اور طبعی عمل کا خاتمہ ہو جائے گا اور زندگی بھی اُسی کے ساتھ ختم ہو جائے گی ۔ (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو : God Arises ، صفحہ 27) مگر اکیسویں صدی کے آغاز میں صورتِ حال یک سر بدل گئی ۔ پچھلے ہزاروں سال کے درمیان فلاسفہ اور مفکرین اور سائنس دانوں نے تہذیبی جنت کو وجود میں لانے کا جو خواب دیکھا تھا ، وہ اپنی تکمیل سے پہلے ختم ہو گیا ۔ ثابت شدہ حالات کے مطابق ، اب اس کی تکمیل کا کوئی امکان نہیں۔ ہزاروں سال سے انسان کا یہ خواب تھا کہ وہ اپنے لیے اس دنیا میں ایک بہتر زندگی بنائے ۔ انسان کی اس تمنا نے وہ چیز پیدا کی جس کو تہذیب (civilization) کہا جاتا ہے ۔ تہذیب کا یہ سفر اپنی واضح صورت میں اُس وقت شروع ہوا ، جب کہ انسان نے پہیہ (wheel) دریافت کیا ۔ کے بعد تہذیب یہاں تک پہنچی کہ صنعتی انقلاب وجود میں آگیا اور انسان ، موٹر کار اور ہوائی جہاز کے ذریعے تیز رفتاری کے ساتھ اپنا سفر طے کرنے لگا۔

1970 میں الون ٹافلر کی کتاب فیوچر شاک (Future Shock) چھپی ۔ اس میں مصنف نے یہ اعلان کیا کہ انسانی تہذیب اب انڈسٹریل دور سے نکل کر سپر انڈسٹریل دور میں داخل ہونے والی یہ گویا انسان کے تہذیبی سفر کا آخری مرحلہ ہوگا ، جب کہ انسان کے تمام مادی خواب پورے

ہو جائیں گے اور انسان مادی راحت کے تمام سامان پالے گا، مگر جلد ہی گلوبل وارمنگ کا ظاہرہ سامنے آیا اور یہ منصوبہ تکمیل سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔

جیسا کہ معلوم ہے، موجودہ زمانے کی تمام مادی ترقیاں جدید صنعتی انقلاب کے ذریعے حاصل یہ جدید صنعتی دور، مشینوں کے ذریعے وجود میں آیا ہے۔ پہلے انسان، فطرت کی پیداوار پر زندگی گزارتا تھا۔ فطرت کا کارخانہ کوئی مسئلہ پیدا کیے بغیر انسان کو اپنی پیدا وار دے رہا تھا۔ دور میں انسانی ساخت کی مشینوں کو متحرک رکھنے کے لیے مسلسل ایندھن (fuel) کی ضرورت تھی۔ انسانی ساخت کی ان مشینوں کے حرکت میں آنے سے ایک نیا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ وہ کاربن ایمیشن (carbon emission) کا مسئلہ تھا۔ شروع میں یہ مسئلہ بظاہر کوئی سنگین مسئلہ نظر نہیں آتا تھا، لیکن اکیسویں صدی عیسوی کے آتے ہی یہ مسئلہ انتہائی سنگین صورت اختیار کر گیا۔ مثال کے طور پر قدیم زمانے میں انسان، فطرت کے فراہم کردہ گھوڑے اور اونٹ پر سواری یہ گھوڑے اور اونٹ کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرتے تھے۔ گھوڑے اور اونٹ فطرت کی پلوشن فری انڈسٹری (pollution free industry) میں پیدا ہوتے تھے اور خود بھی کوئی پلوشن (کثافت) پیدا کیے بغیر ساری عمر اپنا کام کرتے رہتے تھے۔ اس کے مقابلے میں، موجودہ زمانے کی کار اور ہوائی جہاز انسانی ساخت کے کارخانوں میں بنائے گئے ہیں۔ یہ کارخانے لازمی طور پر مہلک قسم کی فضائی کثافت پیدا کرتے ہیں۔ یہ کثافت اب بڑھتے بڑھتے اُس خطرناک نقطے تک پہنچ گئی ہے، جہاں سے اُس کے لیے واپسی ممکن نہیں۔ اب انسان کے لیے اس کی تاریخ کا اگلا مرحلہ صرف یہ ہے کہ وہ موجودہ دنیا سے گزر کر اگلی دنیا میں پہنچ جائے۔

اندور (مدھیہ پردیش) میں الرسالہ اور مطبوعات الرسالہ کے لیے حسب ذیل پتے پر رابطہ کریں: Mr. Shakeel Ahmad 0/13, Jhulelal Bharan, LIG Colony, Indore-452011, M.P. Mob. 09329043153, 08889807129

Printed page