Al-Risala · March 2013

منفی رائے کا سبب

Al-Risala, March 2013

By Maulana Wahiduddin Khan

مغرب اور فکر مغرب کے بارے میں مسلمانوں کے درمیان منفی رائے پائی جاتی ہے۔ طور پر مسلمان مغرب اور فکر مغرب کو اسلام کا دشمن سمجھتے ہیں۔ اسی بنا پر موجودہ زمانے کے تمام مسلمان

اہل مغرب سے نفرت کرتے ہیں اور مغربی علم سیکھنے کو ایک ناپسندیدہ فعل قرار دیتے ہیں۔ کی یہ رائے حقیقت پر مبنی نہیں ہے، وہ تمام تر متعصبانہ فکر (biased thinking) کا نتیجہ ہے۔ اصل یہ ہے کہ جس زمانے میں مغربی علم وجود میں آیا، اُسی زمانے میں ایک اور واقعہ وجود میں آیا جس کو مغربی استعمار (western colonisation) کہا جاتا ہے۔ اِسیی زمانے میں مغربی قوموں، خاص طور پر برطانیہ اور فرانس، نے ایشیا اور افریقہ کے بہت سے ملکوں میں اپنا سیاسی غلبہ قائم یہ ممالک اُس وقت مسلم سلطنت کا حصہ تھے۔ اِس سیاسی واقعے نے مسلمانوں کے اندر اہل مغرب کے خلاف شدید نفرت پیدا کردی۔ اِس کے بعد جب 1948 میں برطانی حکومت نے فلسطین کی تقسیم کی اور پھر امریکا، عربوں کے مقابلے میں اسرائیل کا حامی بن گیا، تو اس کے نتیجے میں اہل مغرب کے خلاف مسلمانوں کی نفرت اپنی آخری حد پر پہنچ گئی۔ یہ نفرت ابتداء قومی سطح پر ہوئی اور پھر اس کے بعد مسلمان ہر اُس چیز سے نفرت کرنے لگے جو مغرب کی طرف سے آئی ہو۔

Printed page