Al-Risala · April 2013

زیر سطح امکانات

Al-Risala, April 2013

By Maulana Wahiduddin Khan

سطح پر بظاہر وہ حالات تھے جن کو عام طورپر اینٹی مسلم حالات کہا جاتا ہے، لیکن عین اسی مدت میں زیر سطح کچھ دوسری سرگرمیاں بڑے پیمانے پر جاری تھیں۔ یہ سرگرمیاں وہ تھیں جو سماجی اور سیاسی اور علمی سطح پر جاری تھیں۔ ان سرگرمیوں کے چیمپئن بھی مغربی قوموں کے لوگ تھے۔ ان سرگرمیوں کے نتیجے میں اس مدت میں دنیا میں مذہبی آزادی آئی۔ جمہوریت کا دور آیا، امن (peace) کو خیر اعلیٰ (summum bonum) کا درجہ دے دیا گیا، رواداری (tolerance) کو ایک عالمی مسلمہ قرار دے دیا گیا، جدید تقاضوں کے تحت ساری دنیا میں ایک نیا ذہن پیدا ہوا جس کو انسان دوست ذہن (human-friendly mind) کہا جاسکتا ہے۔ پھر اسی کے ساتھ اس مدت میں ٹکنالوجی کو غیر معمولی ترقی ہوئی، پرنٹنگ پریس ایجاد ہوا، الیکٹرانک کلچر وجود میں آیا۔ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا نے ایک نیا دور پیدا کیا جس کو دور مواصلات کہا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ ایک اور ترقی بہت بڑے پیمانے پر وجود میں آئی جس کو علم یا سائنس کی ترقی کہا جاتا ہے۔ اس ترقی نے فطرت کے اندر چھپے ہوئے حقائق انسان کے سامنے کھول دئے۔ تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں ظہور میں آئیں۔ یہ تبدیلیاں جو موجودہ زمانے میں پیدا ہوئیں، وہ عین اسلام کے حق میں تھیں۔ اپنی حقیقت کے اعتبار سے، یہ اُس موافق دور کا ظہور تھا جس کی خبر پیشگی طور پر قرآن (41:53) میں دی گئی تھی۔

Printed page