Al-Risala · May 2013
خدا اور پیغمبر
Al-Risala, May 2013
By Maulana Wahiduddin Khan
پاکستان کے قدرت اللہ شہاب (وفات: 1986) نے اپنی ضخیم کتاب ”شہاب نامہ“ میں اپنے زمانہ طالب علمی کا ایک تجربہ بیان کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ:
”آبادی سے دور ایک مخبوط الحواس، مجنون صفت، مجذوب نما شخص ویرانے میں بیٹھا رہتا اور ہمہ وقت الا اللہ، الا اللہ کی ضربیں لگاتا رہتا تھا۔ میں اور میرا ایک ہم عمر ہندو دوست اکثر اس کے پاس جاکر اس کا منھ چڑایا کرتے اور اس کے ذکر کی نقلیں اتارا کرتے تھے۔ میرا ہندو دوست الا اللہ کے وزن پر مہمل، مضحکہ خیز اور کبھی کبھی فحش قافیے جوڑ کر مذاق بھی اڑایا کرتا تھا۔ مجذوب نے ہمیں بار بار ڈانٹا کہ ہم اللہ کے نام کی بے حرمتی نہ کریں، لیکن ہم باز نہ آئے۔ ایک روز ہم دونوں اسی مشغلے میں مصروف تھے کہ ایک شخص اُدھر سے چند نعتيہ اشعار الاپتا ہوا گزرا، جس کا ایک مصرعہ یہ تھا: