خدا کا عقیدہ
Al-Risala, May 2013
By Maulana Wahiduddin Khan
خدا کے خلاف لکھنے اور بولنے والے پہلے بھی دنیا میں پائے جاتے تھے، لیکن موجودہ زمانے میں ایسے لوگوں کی تعداد ہزاروں گنا زیادہ بڑھ گئی ہے۔ فریڈرک نطشے (Friedrich Nietzsche) مشہور جرمن فلسفی ہے۔ 56 سال کی عمر میں 1900 میں اس کی وفات ہوئی ۔ جدید فلسفے میں اس کا بہت بڑا درجہ مانا جاتا ہے۔ نطشے نے کھلے طور پر کہا تھا کہ - خدا مر چکا ہے: God is dead. (EB. 13/79)
البرٹ آئن سٹائن (Albert Einstein) دور جدید کا مشہور ترین جرمن سائنس داں ہے۔
76 سال کی عمر میں 1955 میں اس کی وفات ہوئی۔ خدا کے بارے میں آئن سٹائن کے خیالات کیا تھے، اس کا اظہار آئن سٹائن کے ایک مطبوعہ خط سے ہوتا ہے۔ یہ خط اس نے 3 جنوری 1954 کو اپنی ہینڈ رائٹنگ میں جرمن زبان میں ایک یہودی فلاسفر ایرک بی گٹ کائنڈ (Eric B. Gutkind) کے نام لکھا تھا۔ اس خط میں اس نے لکھا تھا کہ خدا کا لفظ میرے نزدیک اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہ وہ صرف انسانی کمزوریوں کا ایک اظہار ہے:
موجودہ زمانے میں خدا کے عقیدے کے خلاف جو کتابیں لکھی گئی ہیں اور جو مقالات شائع ہوئے ہیں، ان کی تعداد ہزاروں سے بھی زیادہ ہے۔ اس نوعیت کی چند کتابوں کے نام یہ ہیں: God: The Failed Hypothesis, by Victor Stenger, 2007 Society without God, by Phil Zuckerman, 2008 God is not Great, by Christopher Hitchens, 2009 انترنت پر اس نوعیت کی کئی مستقل ویب سائٹس ہیں۔