Al-Risala · May 2013

God is Imaginary, God Does not Exist

Al-Risala, May 2013

By Maulana Wahiduddin Khan

اس سے بڑھ کر یہ کہ موجودہ زمانے کا سب سے بڑا علمی موضوع سائنس اس سے بڑھ کر یہ کہ موجودہ زمانے کا سب سے بڑا علمی موضوع سائنس ہے۔ موجودہ زمانے کا سب سے زیادہ طاقت ور علمی موضوع سمجھا جاتا ہے۔ مگر حال یہ ہے کہ سائنس کے تمام شعبوں سے خدا کو مکمل طور پر خارج کر دیا گیا ہے۔ سائنس بظاہر تخلیق (creation) کے مطالعے کا نام ہے، مگر سائنس کی تمام شاخوں میں خالق (Creator) کو پوری طرح حذف کر دیا گیا ہے۔ آخری حد یہ ہے کہ خود سائنس کے مطالعے سے موجودہ زمانے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ کائنات میں واضح طور پر ایک ذہین ڈیزائنر (intelligent designer) پایا جاتا ہے۔ یہ دریافت اپنے آپ میں ثابت کرتی ہے کہ یقینی طور پر کائنات کے پیچھے ایک ذہین ڈیزائنر موجود ہے۔ اس کے باوجود سائنٹفک کمیونٹی (scientific community) خدا کے وجود کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔

Printed page