Al-Risala · July 2013
اہلِ مغرب کا رول
Al-Risala, July 2013
By Maulana Wahiduddin Khan
صحیح البخاری میں ایک روایت ان الفاظ میں آئی ہے: إن الله ليؤيد هذا الدين بالرجل الفاجر (رقم الحدیث: 3062) یعنی اللہ ضرور اس دین کی تائید فاجر شخص کے ذریعے کرے گا۔ اس حدیث میں ’فاجر‘ کا لفظ غیر مومن کے معنی میں آیا ہے۔ آج کل کی زبان میں اس کو سیکولر انسان کہہ سکتے ہیں۔ اس روایت میں پیشین گوئی کی زبان میں یہ بات کہی گئی ہے کہ اللہ بعد کے زمانے میں ایسے سیکولر لوگوں کو اٹھائے گا جو خدا کے دین کے معاملے میں تائیدی کردار (supporting role) ادا کریں گے۔ تاریخی اعتبار سے غور کیجئے تو معلوم ہو گا کہ یہ تائیدی رول بالفعل عمل میں آ چکا ہے۔ اب ضرورت صرف یہ ہے کہ اس کی معرفت حاصل کی جائے اور اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔