Al-Risala · July 2013

دو مطلوب رول

Al-Risala, July 2013

By Maulana Wahiduddin Khan

اصل یہ ہے کہ دین اسلام کے حاملین سے دو رول مطلوب تھا— ایک رول وہ ہے جس کو قرآن میں حفاظتِ دین (15:9) کہا گیا ہے۔ اور دوسرا وہ ہے جس کے لیے قرآن میں

اظہار دین (48:28) کے الفاظ آئے ہیں۔

حفاظت دین سے مراد ہے دین کا قلمی یا کتابی تحفظ ــــ قرآن کے اصل متن کا مکتوب حالت میں محفوظ ہو جانا، حدیث کا مدوّن مجموعہ تیار ہو جانا، سیرت رسول اور سیرت صحابہ کا لکھی ہوئی حالت میں ریکارڈ ہو جانا، اسلام کا وہ دور جس کو قرون مشہود لہا بالخیر کہا گیا ہے، اس کو مستند تاریخ کی حیثیت دے دینا، اسلام کی بنیاد پر ایسے ادارے (مسجد، مدرسہ، حج کا نظام، وغیرہ) قائم ہو جانا جن کے ذریعے ابدی طور پر اسلام کو ایک اجتماعی بنیاد حاصل ہو جائے۔ یہ تمام کام ایک لفظ میں، تحفظ دین کے کام امت مسلمہ نے اپنے ابتدائی تقریباً ہزار سال کے دوران اس کام کو کامل طور پر اور مستند طور پر انجام دے دیا۔ یہاں تک کہ اب یہ حال ہے کہ اسلام کا مستند ماخذ نہ صرف لائبریریوں میں موجود ہے، بلکہ پورا ذخیرہ انٹرنیٹ پر اس طرح محفوظ ہو گیا ہے کہ ایک شخص فنگر ٹپ (fingertip) کے استعمال سے ایک لمحے میں اس پورے ذخیرے تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

Printed page