Al-Risala · September 2013

Arnold Toynbee, The Study of History

Al-Risala, September 2013

By Maulana Wahiduddin Khan

مادی تہذیب کے بارے میں اس طرح کی کتابیں اور اس طرح کے مقالات بڑی تعداد میں شائع ہوئے ہیں، مادی تہذیب کے تاریخی آثار (monuments) زمین کے مختلف حصوں میں موجود ہیں جو سیاحوں کی دلچسپی کا اہم مرکز ہیں۔ مادی تہذیب کو پروجیکٹ کرنے کے لیے بڑے بڑے میوزیم بنائے گئے ہیں۔ بڑے بڑے ادارے، بڑی بڑی تنظیمیں اور بڑے بڑے شہر گویا اُن کے تعارفی مراکز ہیں۔ ان مراکز کو دیکھ کر لوگ کہہ پڑتے ہیں— ونڈرفل، ونڈرفل (wonderful, wonderful)- اسی طرح روحانی تہذیب کے واقعات بھی متوازی طور پر موجود ہیں جو اپنی حقیقت کے اعتبار سے،

مادی تہذیب سے بہت زیادہ بڑے ہیں۔ یہ واقعات پوری تاریخ میں مسلسل طور پر پیش آتے رہے ہیں، لیکن ان واقعات کے محسوس مظاہر کہیں موجود نہیں، اس لیے لوگ اُن سے واقف نہیں۔ روحانی تہذیب کے واقعات ہمیشہ افراد کی سطح پر ان کی داخلی دنیا میں غیر مرئی طور پر پیش آتے یہ افراد اگرچہ انسانی تاریخ کے اعلیٰ ترین افراد ہوتے ہیں، لیکن وہ اپنی طبعی عمر پوری کر کے اس دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ ان کی پیدا کردہ روحانی تہذیب کو نہ ان کی زندگی میں لوگ دیکھ پاتے اور نہ ان کی وفات کے بعد۔

Printed page