خاتمہ کلام
Al-Risala, September 2013
By Maulana Wahiduddin Khan
اللہ کو مطلوب تھا کہ اسپرچول تہذیب کا تسلسل دنیا کے آغاز سے لے کر اس کے خاتمے تک اللہ نے دیکھا کہ انسان کو دی گئی آزادی کی بنا پر تسلسل مجموعے کی سطح پر جاری نہیں ہوسکتا، اس لئے اللہ نے اس کو افراد کی سطح پر جاری کردیا۔ چناں چہ انسانی مجموعے کی سطح پر اگر چہ اسپرچول تہذیب کا تسلسل جاری نہیں ہے، لیکن افراد کی سطح پر تسلسل مکمل طور پر جاری ہے۔ اس سلسلے کا پہلا فرد غالباً ابتدائی دور کا ہابیل ابن آدم تھا، جس کا ذکر قرآن میں موجود ہے (5:27) اور اس سلسلے کا آخری فرد غالباً دورِ آخر کا وہ رجل مومن ہوگا جس کا ذکر صحیح مسلم کی ایک روایت میں آیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: صحیح مسلم، رقم الحدیث: 2938)
انسان کی آزادی کی بنا پر اس دنیا میں اسپرچول تہذیب کا اجتماعی تسلسل عملاً ناممکن ہے، لیکن اسپرچول تہذیب کا انفرادی تسلسل پوری طرح ممکن ہے اور بلاشبہہ وہ ہر دور میں اور ہر زمانے میں جاری رہا ہے۔ اسپرچول تہذیب کے عملی ظہور کے معاملے کو ایک مثال سے سمجھا جاسکتا ہے۔ ایک وسیع کمرے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہاں آپ کے سامنے کی میز پر ایک ٹی وی سیٹ رکھا ہوا ہے۔ بظاہر کمرے میں صرف کچھ مادی چیزیں ہیں۔ مثلاً دیوار، کرسی، میز، وغیرہ۔ ان چیزوں کو آپ دیکھ
رہے ہیں، لیکن اسی کے ساتھ وہاں ایک اور چیز ہے جو بظاہر دکھائی نہیں دیتی، مگر وہ مکمل طور پر موجود یہ دوسری چیز غیر مرئی لہروں (invisible waves) کی صورت میں ہے۔ اس غیر مرئی دنیا میں زندہ انسان ہیں، آوازیں ہیں اور مختلف قسم کی عملی سرگرمیاں ہیں، لیکن بظاہر وہ مکمل طور پر غیر مرئی ہیں۔ اس کے بعد آپ اپنے ٹی وی سیٹ کو آن کرتے ہیں تو اچانک اسکرین پر ایک پوری دنیا نظر آنے لگتی ہے، جو اُسی طرح کامل اور بامعنی ہے جس طرح ٹی وی سیٹ کے باہر کی دنیا۔ اس مثال سے سمجھا جا سکتا ہے کہ اسپرچول تہذیب کیا ہے۔ وہ کس طرح آج بظاہر غیر موجود ہے اور آخرت کی دنیا میں وہ مکمل طور پر موجود ہو جائے گی۔ آخرت میں پیش آنے والا یہی وہ واقعہ ہے جس کے ایک پہلو کو قرآن میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: وَقَالُوا لِجُلُودِهِمْ لِمَ شَهِدْتُّمْ عَلَيْنَا قَالُوا أَنْطَقَنَا اللَّهُ الَّذِي أَنْطَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ خَلَقَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (41:21)۔ آخرت میں اسپرچول تہذیب کے عملی ظہور کا واقعہ قدیم زمانے میں صرف ایک عقیدے کی حیثیت رکھتا تھا، مگر موجودہ زمانے میں ٹیلی ویژن کی ایجاد گو یا کہ اس معاملے کا ایک پیشگی مظاہرہ ہے۔ ٹیلی وژن کی ایجاد نے اسپرچول تہذیب کے عملی ظہور کو مشاہداتی (2013 جون 20)۔
سطح پر قابل فہم Glow Pharma, 302, A Wing, Koldongri CHS, Parsi Wada Bus Stop Sahar Road, Andheri, East Mumbai ہوسکا تو اس کے فوٹوگرافک کتابی سورس کا پاپڑوں (بہار) میں (بقیہ حسن اور علم کا مطالعہ)