مقامی دعوت سے عالمی دعوت تک
Al-Risala, November 2013
By Maulana Wahiduddin Khan
پچھلے زمانوں میں جن داعیوں نے دعوت الی اللہ کا کام کیا، ان کا کام مقامی دائرے تک محدود دعوت کا کام ہمیشہ وسائل کی مدد سے ہوتا ہے اور پچھلے زمانے میں عالمی وسائل نہ ہونے کی بنا پر زیادہ وسیع دائرہ میں کام نہیں کیا جا سکتا تھا۔ انسانی آبادی پورے کرہ ارض پر پھیلی ہوئی تھی، لیکن پچھلے زمانے کے داعیوں کا دعوتی کام وسائل کے فقدان کی وجہ سے عملاً مقامی دائرے تک محدود رہا۔ تائید کا انتظام اللہ تعالیٰ نے عالم فطرت (nature) کے اندر بالقوہ (potential) طور پر ایسے امکانات رکھے تھے جن کو دریافت کر کے اہل ایمان عالمی دائرے میں اپنے دعوتی عمل کو انجام دے سکیں۔ امکان بنیادی طور پر وہ تھا جس کو کمیونیکیشن (communication) کہا جاتا ہے۔ وہ تمام چیزیں جن کو موجودہ زمانے میں ماڈرن کمیونیکیشن (modern communication) کہا جاتا ہے، وہ فطرت کے امکانات کو دریافت کر کے ہی وجود میں آئے ہیں۔ پرنٹنگ پریس، تیز رفتار سواریاں اور
ملٹی میڈیا، سب کا سب، عالم فطرت کے امکانات کو دریافت کرکے تیار کیا گیا ہے۔ یہ تمام مواصلاتی ذرائع اسی لیے وجود میں آئے ہیں کہ اہلِ ایمان اُن کو بھر پور طور پر استعمال کریں اور اللہ کے پیغام کو پر امن طور پر تمام انسانوں تک پہنچا دیں۔