Al-Risala · March 2014

پریکٹکل فارمولا

Al-Risala, March 2014, p. 65

By Maulana Wahiduddin Khan

ایسی حالت میں خالق کے منصوبے کو برقرار رکھتے ہوئے اسلام میں ایک ایسا اصول بتایا گیا جو ہمیشہ کے لیے امن کا ضامن بن جائے، جو ہر حال میں امن کے قیام کو یقینی بنانے والا ہو۔ کیوں کہ کسی بھی قسم کی تعمیر کے لیے امن لازمی طور پر ضروری ہے امن نہیں تو تعمیری سرگرمیاں بھی نہیں۔ مذکورہ صورت حال کی بنا پر اجتماع کے لیے کوئی معیاری فارمولا ممکن نہیں، اس لیے اسلام میں ایڈجسٹ مینٹ کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ایک ایسا فارمولا اختیار کیا گیا ہے جس کو اس معاملے میں پریکٹکل فارمولا (practical formula) کہا جا سکتا ہے۔ اس فارمولے کو قرآن میں اَمْرُهُمْ شُوْرٰي بَيْنَهُمْ (42:38) کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے، یعنی اجتماعی معاملے میں وہی طریقہ اختیار کیا جائے گا جس پر اجتماعی مشورے کے بعد لوگ راضی ہو جائیں۔

Printed page