Al-Risala · March 2014

استثنائی شخصیت

Al-Risala, March 2014, p. 82

By Maulana Wahiduddin Khan

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 570ء میں مکہ میں ہوئی ۔ 610ء میں آپ کو نبوت ملی۔ 632ء میں مدینہ میں آپ کی وفات ہوئی۔ آپ پوری تاریخ میں ایک استثنائی شخصیت تھے۔ استثنائی شخصیت ہونا اپنے آپ میں اس بات کا ایک ثبوت ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے نمائندہ تھے۔ اللہ تعالیٰ کی خصوصی نصرت حاصل تھی۔ خداوندِ کائنات کی خصوصی نصرت کے بغیر کوئی شخص ایسا نہیں کر سکتا کہ وہ پوری تاریخ میں ایک استثنائی شخصیت بن جائے۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی اس استثنائی شخصیت کے مختلف پہلو ہیں۔ اس موضوع کی تفصیل کے لیے ایک مکمل کتاب درکار ہے۔ یہاں آپ کی استثنائی شخصیت کے چند پہلو مختصر طور پر درج کیے جاتے ہیں۔

Printed page