Al-Risala · June 2014
ترقی کا زینہ
Al-Risala, June 2014, p. 55
By Maulana Wahiduddin Khan
زندگی ہم وار راستے پر سفر کرنے کا نام نہیں۔ زندگی میں ہمیشہ وہ ناموافق صورتِ حال پیش آتی ہے جس کو بحران (crisis) کہا جاتا ہے۔ زندگی میں بحران سے بچنا ممکن نہیں۔ اس مسئلے کا حل صرف ایک ہے، اور وہ ہے کرائسس مینج منٹ (crisis management) کے آرٹ کو جاننا۔ عقل اسی لیے دی گئی ہے کہ وہ اس آرٹ کو جانے اور اس کو استعمال کرے۔
زیادہ گہرائی کے ساتھ دیکھے تو بحران کوئی برائی نہیں، بحران ہر آدمی کے لیے ایک مفید ہر بحران آدمی کے لیے کامیابی کا نیا موقع کھولتا ہے۔ اس معاملے میں صحیح فارمولا صرف ایک ہے—بحران کو ایک نئے موقع میں تبدیل کر دو: