مبنی بر فرد منصوبہ تخلیق
Al-Risala, July 2014, pp. 8–9
By Maulana Wahiduddin Khan
انسانی تاریخ (human history)، اپنے آغاز سے لے کر اپنے انجام تک، ایک بامعنی تسلسل (meaningful continuation) ہے۔ انسانی تاریخ آدم اور حوا کی تخلیق سے شروع آخر میں یہ ہوگا کہ پوری تاریخ میں بکھرے ہوئے منتخب افراد(selected persons) کو یکجا کر کے جنت کی پرامن کالونیوں میں بسادیا جائے گا، جہاں وہ ہر قسم کے خوف اور اندیشے سے محفوظ ہو کر زندگی گزاریں گے اور کبھی اس سے نکلنا نہ چاہیں گے۔
عام طور پر لوگوں کی نظر میں تاریخ کی منفی تصویر ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ وہ تاریخ کو اپنے خود ساختہ ماڈل کے اعتبار سے دیکھتے ہیں، وہ تاریخ کو خالق کے نقشۂ تخلیق (creation plan) کی نسبت سے نہیں دیکھتے۔ لوگ تاریخ کو مبنی بر نظام ماڈل (system-based model) کے اعتبار سے دیکھتے ہیں، جب کہ خالق نے موجودہ دنیا کو افراد کے انتخابی مقام (selection ground) کے اعتبار سے بنایا ہے۔
موجودہ دنیا میں ہر فرد حالتِ امتحان میں ہے۔ جو فرد امتحان میں پورا اترتا ہے، وہ خالق کی انتخابی فہرست میں آ جاتا ہے۔ خالق کا تخلیقی منصوبہ مبنی بر فرد(individual-based) ہے، نہ کہ مبنی بر مجموعہ (mass-based)۔ خالق کا نشانہ پورا مجموعہ انسانی نہیں ہے، بلکہ وہ استثنائی افراد ہیں جو مختلف قسم کے امتحانی حالات سے گزرتے ہوئے اپنے آپ کو مطلوب ربانی انسان کی حیثیت سے تیار موجودہ دنیا میں انسانی سرگرمیاں اور خالق کا منصوبہ دونوں متوازی طور پر ساتھ ساتھ چل خالق، انسان کی آزادی کو منسوخ کیے بغیر، تاریخ کو اس طرح منیج (manage) کر رہا ہے کہ انسان کے لیے آزادی اختیار (freedom of choice) کا موقع پوری طرح باقی رہے اور اسی کے ساتھ تاریخ میں ربانی تہذیب کا ڈیولپمنٹ بھی مسلسل طور پر جاری رہے۔
اس دو طرفہ عمل (two-fold process) میں بظاہر انسانی سرگرمیوں کے واقعات غالب
نظر آتے ہیں۔ انسانی سرگرمیوں کا عمل بالائے سطح (surface) پر ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں، خالق کے منصوبے کا عمل زیرِ سطح (underneath) جاری رہتا ہے۔ انسانی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے یہی صورت قابلِ عمل تھی، اس لیے خالق نے اُس کو اختیار فرمایا۔ اس فرق کی بنا پر خالق کے منصوبے کو سمجھنے کے لیے گہری بصیرت درکار ہے۔ منصوبے کو وہی لوگ دریافت کر سکتے ہیں جو انسانی تاریخ کو مجموعہ کی نسبت سے دیکھنے کے، بجائے فرد کی نسبت سے دیکھیں، جو تاریخ کے بظاہر منفی جنگل میں چھپے ہوئے مثبت اجزا کو دریافت کر سکیں۔ تاریخ کا مطالعہ خود اپنے ذہنی مفروضات کی روشنی میں کیا جائے تو مطالعہ کرنے والے کو مایوسی اور کنفیوزن کے سوا کچھ اور نہیں ملے گا، لیکن اگر مطالعہ کرنے والا ایسا کرے کہ وہ خالق کے تخلیقی منصوبے کو اپنا رہنما بنا کر تاریخ کو دیکھے تو وہ پائے گا کہ تاریخ میں ایک بامعنی منصوبہ (meaningful planning) موجود ہے۔ بظاہر مفسد (corrupt) بھیڑ کے درمیان افراد کی سطح پر مطلوب شخصیتیں اُسی طرح موجود ہیں جیسے خاردار جھاڑیوں کے درمیان جابجا خوب صورت پھول۔ اسی دریافت کا نام معرفت ہے۔ اسی معرفت کی بنیاد پر وہ کیر کٹر بنتے ہیں جو اللہ کے یہاں سچائی کی سیٹ (54:55) پر جگہ پانے کے مستحق ہیں۔ معرفت دنیا کی نسبت سے، ایک دریافت ہے اور آخرت کی نسبت سے، اللہ کا ابدی انعام۔
چنئی اور حیدر آباد میں گڈ ورڈ (Goodword) کے بک اسٹور قائم ہو گئے ہیں، پتہ درج ذیل ہے: Goodword Books, Chennai 324,Triplicane High Road, Triplicane, Chennai-600005 Tel+.9144-4352-4599, Mob+.91-9790853944, 9600105558 Goodword Books, Hyderabad 2-48/182,Plot No. 182, Street No. 22, Telecom Nagar Colony, Gachi Mob. 9448651644, email: hyd.goodword@gmail.com