Al-Risala · July 2014

اولاد کا فتنہ

Al-Risala, July 2014, p. 11

By Maulana Wahiduddin Khan

یوپی کے ایک مسلمان دہلی میں آکر آباد ہوئے۔ انھوں نے پراپرٹی کا بزنس کیا۔ اس بزنس میں کافی دولت کمائی۔ مگر اُن کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی۔ ایک بار ان کی ماں دہلی انھوں نے دیکھا کہ ان کا بیٹا دہلی میں ایک بڑے گھر میں رہتا ہے۔ دنیا کی ہر چیز اس کے پاس ہے، مگر شادی کو کافی عرصہ گزرنے کے باوجود اُن کے یہاں اولاد نہیں ہوئی ۔ اُن کی ماں اس بات پر کافی پریشان ہوئیں۔ وہ اکثر کہتی تھیں کہ— ہائے میرے بیٹے کی دولت کون لے گا۔ اس واقعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ قرآن میں اولاد کو فتنہ (64:15) کیوں کہا گیا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ لوگ اپنے بیٹے کو اپنی ذات کی توسیع (extension) سمجھتے ہیں۔ اُن کو یقین ہوتا ہے کہ اُن کی کمائی ان کے بعد ضائع نہیں ہوگی، بلکہ اپنے بیٹے کی صورت میں بالواسطہ طور پر وہ اُن کو حاصل رہے گی۔

اولاد کے بارے میں اسی تصور کی بنا پر لوگوں کے لیے اولاد ایک فتنہ بن جاتی ہے۔ کے تحت جو ذہن بنتا ہے، اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ آدمی موت کی سنگینی سے غافل ہو جاتا موت کے بعد کے احوال پر وہ زیادہ سنجیدگی کے ساتھ نہیں سوچتا۔ شعوری یا غیر شعوری طور پر وہ موت اور موت کے بعد کی حقیقتوں کے معاملے سے بے خبر ہو جاتا ہے۔

اولاد کی اصل اہمیت یہ ہے کہ اُس کے ذریعے نسل انسانی کا بقا وتسلسل جاری رہتا ہے۔ تک دولت کی بات ہے، وہ باپ کے لیے بھی امتحان کا ایک پرچہ ہے اور بیٹے کے لیے بھی امتحان کا ایک پرچہ ۔ دولت کو اگر اس ذہن کے تحت دیکھا جائے تو دولت کبھی مسئلہ نہ بنے۔ کسی باپ کی طرف سے اپنی اولاد کے لیے بہترین تحفہ یہ ہے کہ وہ تعلیم و تربیت کے ذریعے اس کو اچھا انسان بنائے۔ حقیقت کو ایک حدیثِ رسول میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: ما نَحَلَ والد ولده من نُحل أفضل من أدب حسن - (سنن الترمذي، رقم الحديث: 1952)

Printed page