Al-Risala · September 2014
انسانی وجود کی با معنی توجیہ
Al-Risala, September 2014, p. 37
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک شخص کہتا ہے کہ چاند کا سائز ہمارے ایک فٹ بال کے حجم کے برابر ہے۔ دوسرا شخص کہتا ہے کہ چاند کا سائز ہماری زمین کے چوتھائی حجم کے برابر ہے۔ ان دو مختلف بیانات میں سے کون سا بیان درست ہے۔ اس کو جاننے کے لیے ہمارے پاس ایک قابل اعتماد معیار (criterion) موجود یہ سائنٹفک معیار ہے۔ اس سائنٹفک معیار کو منطبق کر کے ہم حتمی طور پر معلوم کر سکتے ہیں کہ دونوں میں سے پہلا بیان نادرست ہے اور صرف دوسرا بیان درست ہے۔
اب دوسری مثال لیجیے۔ فرانس کے مشہور فلسفی رینے ڈیکارٹ (Rene Descartes) نے کہا تھا کہ۔ میں سوچتا ہوں، اس لیے میں ہوں: