Al-Risala · September 2014

زندگی کی حقیقت

Al-Risala, September 2014, pp. 40–41

By Maulana Wahiduddin Khan

مطالعہ بتاتا ہے کہ ہماری دنیا جوڑے (pairs) اصول پر بنی ہے۔ یہاں ہر چیز جوڑے کے جوڑے کی صورت میں ہے۔ الیکٹران اور پروٹان، میل پلانٹ اور فی میل پلانٹ (he animal-she animal) ہی اینمل اور شی اینمل عورت اور مرد، اسی طرح خود دنیا (world) جوڑے کی صورت میں ہے، نیگیٹو ورڈلاور پازیٹو ورلڈ۔ دنیا کا ایک جوڑا ہے، جو آئیڈیل اور پرفیکٹ ہے۔ وہ ہر قسم کی محدودیت (limitations) سے وہاں انسان کی تمام تمنائیں اپنی کامل صورت میں پوری ہوں گی۔ یہ کامل دنیا صرف منتخب لوگوں کو استحقاق (merit) کی بنیاد پر ملے گی۔ استحقاق کے بغیر کوئی اس دنیا میں داخلہ پانے والا نہیں۔ موجودہ دنیا اسی منصوبہ کا ابتدائی اور عارضی حصہ ہے۔ اس منصوبہ کے تحت، موجودہ دنیا انتخابی میدان (selective ground) کے طور پر بنائی گئی ہے۔ یہاں جو لوگ پیدا کئے جاتے ہیں، وہ اس لیے پیدا کئے جاتے ہیں، تاکہ یہاں کے حالات میں رکھ کر دیکھا جائے کہ ان میں سے کون اگلی کامل دنیا میں بسائے جانے کا اہل ہے اور کون اس کا اہل نہیں۔ اہل افراد کو منتخب کر کے اگلی کامل دنیا میں ہمیشہ کے لیے آباد کر دیا جائے گا اور بقیہ لوگ جو اس جانچ میں پورے نہیں اتریں گے وہ قابلِ رد (rejected lot) قرار پائیں گے۔

لوگوں کا یہ انتخاب (selection) کس بنیاد پر ہوگا۔ خالق کے منصوبہ کے مطابق، اس کی بنیاد صرف ایک ہے، وہ یہ کہ کس نے آزادی کا غلط استعمال کیا اور کس نے اس کا صحیح استعمال کیا۔ ہوئی آزادی کا صحیح استعمال یا غلط استعمال، ہی وہ واحد معیار ہے جس کے مطابق، لوگوں کے ابدی مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خالق کے منصوبہ کے مطابق، صحیح انسان وہ ہے جو اپنے آپ کو ماحول کی کنڈیشننگ سے جو خالق کے بتائے ہوئے نقشہ کے مطابق زندگی گزارے، جو موت سے پہلے کے

فلاح کی راہ ہو اور اس میں کوئی رکاوٹ نہ ہو، یہ آ کا ر ا ک مرحلہ حیات میں، موت کے بعد کے مرحلہ حیات کے مطابق، اپنے آپ کو تیار کرے۔ موجودہ دنیا میں ہر عورت اور مرد اسی جانچ (test) پر ہیں۔ خالق کے منصوبہ کے مطابق ہر عورت اور مرد کا ریکارڈ تیار کیا جارہا ہے۔ جب تاریخ کے خاتمہ پر انسان کا اگلا دور شروع ہوگا، اس وقت انسانوں کا خالق ظاہر ہو کر سامنے آجائے گا۔ یہ فیصلہ کا دن ہوگا۔ اس وقت تمام پیدا ہونے والے عورت اور مرد خالق کے سامنے حاضر کئے اس وقت خالق اپنے تیار کئے ہوئے ریکارڈ کے مطابق، ہر ایک کے ابدی مستقبل کا فیصلہ یہ فیصلہ تمام تر انصاف کی بنیاد پر ہوگا۔ اور پھر کسی کو ابدی جنت میں آباد کیا جائے گا اور کسی کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ حالات بتاتے ہیں کہ یہ آنے والا دن بہت قریب آچکا ہے۔ وقت آگیا ہے جب کہ انسان جاگے اور آنے والے ابدی دورِ حیات کی تیاری کرے۔ نیا ہندی ترجمہ قرآن ہندی زبان میں صدر اسلامی مرکز کے دو ترجمے شائع ہو چکے ہیں ۔ ایک، قرآن کا آسان ہندی ترجمہ۔

دوسرا، قرآن کا خالص ہندی ترجمہ۔ یہ نیا ترجمہ قرآن خاص طور پر برادران وطن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ سے درخواست ہے کہ اس ترجمہ قرآن کو زیادہ سے زیادہ برادران وطن تک پہنچا کر اپنا دعوتی فریضہ انجام دیں۔ گڈ ورڈ بکس (Goodword Books) میں الرساله مطبوعات کے علاوہ، اردو، عربی اور انگریزی زبان میں ملک اور بیرون ملک کے مختلف اداروں کی علمی اور فکری مطبوعات بھی دستیاب ہیں۔

Printed page