http://alquranmission.org/podcasts.aspx
Al-Risala, October 2014, pp. 44–47
By Maulana Wahiduddin Khan
20 جون 2014 کو زی نیوز نے عراقی کرائسس پر صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کے دوران موضوع سے متعلق سوالات کا جواب دیا گیا۔ گفتگو کے دوران ایک بات یہ کہی گئی کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو یہ بات معلوم نہیں ہے کہ جمہوریت کتنی اہم چیز ہے۔ اس لیے ضرورت یہ ہے کہ انہیں اس بارے میں
ایجوکیٹ کیا جائے، تبھی اس قسم کے جھگڑے ختم ہو سکتے ہیں۔
25 جون 2014 کو نیوز چینل آج تک اور ہڈلائن کے ایک رپورٹر نے ایک انٹرویو لیا۔ انٹرویو اس بات پر تھا کہ موجودہ عراقی کرائسس کے موقع پر ہندوستان سے شیعہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کا اپنے مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے عراق جانا کیسا ہے۔ صدرِ اسلامی مرکز نے یہ کہا کہ ان کا وہاں جانا ریزلٹ کے اعتبار سے ٹھیک نہیں ہوگا، اگر چہ وہ پیس کے نام پر جائیں۔ شیعہ جائیں گے تو سنی ری ایکٹ کریں گے، اور سنی جائیں گے تو شیعہ۔ یہ انٹرویو ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تھا۔ ان دونوں انٹرویوز کو CPS International کی ویب سائٹ پر سنا جا سکتا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا گروپ کے اسپر پچول اخبار اسپیکنگ ٹری کی جانب سے 12-13 جولائی 2014 کو ایک پروگرام آرگنائز کیا گیا۔ اس پروگرام میں صدرِ اسلامی مرکز نے افتتاحی خطاب کیا۔ تقریر کے بعد کچھ سامعین نے سوال کیے، جس کا صدرِ اسلامی مرکز نے تشفی بخش جواب دیا۔ اس دو روزہ پروگرام میں سی پی ایس دہلی فیلڈ ٹیم نے شرکت کے لیے آنے والوں کے درمیان قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر دہلی میں ہوا تھا۔
5. الرسالة مشن کا کام اب ساؤتھ انڈیا کی ریاست کیرلا میں بھی شروع ہو گیا ہے۔ 19 جولائی 2014 کو کالیکٹ میں ایک سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا، جس کا نام سینٹر فار پیس رکھا گیا ہے۔ کیرلا میں الرسالة مشن سے وابستہ مسٹر شبیر علی نے مقامی ساتھیوں کے تعاون سے اس کو شروع کیا ہے۔
6. 28-26 جولائی 2014 کو صدر اسلامی مرکز نے اپنے فیملی ممبرس اور سی پی ایس کی ایک ٹیم کے ہمراہ لکھنؤ اور فیض آباد کا سفر کیا، اور وہاں دعوۃ میٹ کی۔ اس موقع پر دعوت اور تربیت کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز کے کئی جس سے مقامی ساتھیوں کو ایک بوسٹ (boost) ملا۔ انہوں نے نئے جذبے کے ساتھ اور زیادہ دعوتی کام کرنے کا عہد کیا ہے۔
7. 17 جولائی 2014 کو اٹلی کے اسپر یچول گرو مسٹر ماریو اپنے 90 ڈسائپل کے ساتھ سی پی ایس تشریف اس مناسبت سے صدر اسلامی مرکز نے ان کے درمیان ایک تقریر کی۔ اس کے بعد سوال و جواب کی نشست پروگرام کے آخر میں رمضان کی مناسبت سے تمام لوگوں کی افطار پارٹی ہوئی اور انہیں قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر جس کو تمام لوگوں نے بخوشی قبول کیا۔
8. انڈین کلچر اور ہیریٹیج کی آن لائن اوپن انسائیکلوپیڈیا Sahapedia کی نمائندہ مزنہاریکا گپتا نے 24 جولائی 2014 کو رمضان اور عید الفطر پر صدر اسلامی مرکز اور سی پی ایس کے ممبران کے انٹرویو لئے۔ انٹرویو صدر اسلامی مرکز نے جو باتیں کہیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ رمضان کا بنیادی مقصد انسان میں تقویٰ، شکر اور
صبر کی صفت پیدا کرنا ہے۔ یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا۔
29 جولائی 2014 کو صدر اسلامی مرکز نے عید کے موقع پر ایک خطاب کیا۔ اس کا عنوان تھا ۔ عید کا پیغام۔ یہ پروگرام 10-G، نظام الدین ویسٹ میں ہوا۔ اور سی پی ایس ٹیم دہلی کے ممبران اس میں شریک ہوئے۔ انڈیا اور انڈیا سے باہر کے مختلف مقامات پر ہمارے ساتھی بڑے پیمانے پر قرآن اور دعوتی لٹریچر کی اشاعت کا کام کر رہے ہیں۔ اب دعوتی کام کا ایک تخلیقی طریقہ انہوں نے تلاش کیا ہے، اسٹریٹ دعوہ۔ وہ یہ کہ کسی روڈ کے کنارے، جہاں پبلک کی آمد رفت رہتی ہے، وہ ایک اسٹال لگا کر پرامن انداز میں لوگوں کو قرآن کا ترجمہ اور دیگر دعوتی لٹریچر دیتے ہیں۔ لوگ بڑے شوق سے اور شکریہ کے ساتھ اسے لیتے ہیں۔ مختلف قسم کے دعوتی تجربات و تاثرات کا ایک حصہ ذیل میں نقل کیا جاتا ہے: اس وقت ساری دنیا کے مسلمانوں کے درمیان فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم کا چرچا ہے۔ مگر عجیب بات یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر اسرائیل میں موجود کچھ سنجیدہ عرب مسلمان مقامی یہود اور ٹورسٹوں کے درمیان منظم انداز میں دعوتی کام کر رہے ہیں۔ یہ دعوتی کام الرسالہ مشن کے تعاون سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے ثانی اثنین خان کو ایک پیغام بھیجا ہے جو یہاں درج کیا جا رہا ہے۔ یعنی اللہ کی مدد اور آپ کی کتابوں سے دعوتی کام دن بدن پھیلتا اور مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں لوگ آپ کے دعوتی لٹریچر سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں: الله يحفظك اخي ويحفظ والدك الشيخ وحيد الدين خان وقل له اننا نحبكم بالله، وبفضل الله اولا وارسال الكتب والمصحف المترجم تتطور الدعوه بشكل قوي، ورساله الى والدك ان الكثير من الذين اسلموا تاثروا من طريقة عرض فكرة الاسلام في الكتيب- وكل عام وانتم بخير۔
• I received a copy of the Quran, and started reading it and I realized how I wasted my life without it. My cousin who is working as Circle Inspector in AP Police, needs a copy of Quran in English. Can you please send it to him Dua ki Darkhasth. (Samiulla, AP)
• I live in the UK and I am trying to get a copy of an English translation of the Quran in Braille for a blind non-Muslim who is interested in learning about Islam, How can I get hold of Maulana Wahiddudin Khan's English Translation of the Quran in Braille? Is it available in the