Al-Risala · February 2014

مسیحی مذہب

Al-Risala, February 2014, p. 40

By Maulana Wahiduddin Khan

حضرت مسیح کی اصل تعلیمات عین وہی تھیں جو دوسرے تمام پیغمبروں کی تعلیمات تھیں، لیکن حضرت مسیح کے بعد مسیحی چرچ نے خود ساختہ تشریحات کے تحت، حضرت مسیح کی تعلیمات کو بدل دیا۔ آج جس چیز کو مسیحیت کہا جاتا ہے، وہ حضرت مسیح کا مذہب نہیں، بلکہ وہ مسیحی چرچ کا اپنا بنایا ہوا مذہب مسیحی مذہب کے اس مسیحی ایڈیشن کا آغاز سینٹ پال (St. Paul) سے ہوا۔ سینٹ پال مشہور مسیحی مبلغ ہیں۔ اُن کو مسیحیت کے مذہبی نظام میں اتنی زیادہ اہمیت ملی کہ ”عہد نامہ جدید‘‘ میں اناجیل اربعہ کے ساتھ، سینٹ پال کے خطوط (Epistles) بھی شامل کیے سینٹ پال کی وفات، حضرت مسیح کے بعد 67 عیسوی میں ہوئی۔ مسیحیت کا موجودہ مذہبی نظام زیادہ تر سینٹ پال کے نظریات پر قائم ہے:

Printed page