Epistles, attributed to St. Paul, contain
Al-Risala, February 2014, pp. 40–41
By Maulana Wahiduddin Khan
fundamental statements of Christian doctrine. اس کے بعد 325 عیسوی میں مشہور نقیقا کونسل (Nicaea Council) منعقد ہوئی۔ اس کا انتظام قسطنطین اوّل (Constantine I) نے کیا تھا۔ اس کونسل میں مسیحی چرچ کے ذمے داران اس کونسل میں جو باتیں طے ہوئیں، وہی آج مسیحی چرچ کی بنیاد ہیں۔ مسیحی چرچ کے موجودہ اعتقادی نظام میں کفارہ (atonement) کے عقیدے کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ اس عقیدے کا مطلب یہ ہے کہ حضرت مسیح، انسانوں کی طرف سے کفارہ بن کر مسیحی چرچ کے اس عقیدے کے مطابق، انسان اول (آدم) نے جب ممنوعہ درخت کا پھل کھایا تو یہ گناہ کا ایک فعل تھا۔ اس کے نتیجے میں سارے انسان پیدائشی طور پر گنہگار بن گئے۔ اس کو مسیحی عقیدے میں گناہ اول (original sin) کہا جاتا ہے: The innate depravity which, in Christian theology, is held to be inherent in mankind as a direct result of Adam's sin of rebellion and which, in Roman Catholicism, is held to have resulted in the loss of sanctifying grace.
کفارہ (atonement) کے اس عقیدے کا مطلب یہ ہے کہ حضرت مسیح، مسیحی عقیدے کے مطابق ، سولی پر چڑھادیے گئے، اس طرح اپنے آپ کو قربان کر کے انھوں نے تمام انسانوں کو پیدائشی گنہ گاری سے بری کر دیا:
The effect of Jesus's sufferings and death in redeeming mankind, and bringing about the reconciliation of God to man. کفارہ (atonement) کے اس عقیدے کے مطابق ، اب کسی انسان کی نجات کی صورت صرف یہ ہے کہ وہ حضرت مسیح پر اس حیثیت سے ایمان لائے کہ وہ اس کی نجات کے لیے مصلوب ہو گئے ۔ اب نجات صرف اُس انسان کے لیے ہے جو حضرت مسیح کی اِس مصلوبیت پر ایمان لائے۔ لوگ مصلوبیت کے اس عقیدے کا اقرار نہ کریں، اُن کے لیے نجات کی کوئی صورت نہیں۔ یہ عقیدہ عقلی اعتبار سے ایک ناقابل فہم عقیدہ ہے، حتی کہ وہ موجودہ بائبل (نیا عہد نامہ) کے اندر بھی واضح طور پر موجود نہیں۔ لیکن مسیحی چرچ کی بنیاد اس عقیدے پر قائم ہے۔ کفارے کا یہ عقیدہ ہر قسم کے اخلاقی محرک کا خاتمہ کر دیتا ہے۔ اس عقیدے کے مطابق، نجات کی شرط عمل صالح نہیں ہے، بلکہ کفارہ مسیح کے عقیدے کو ماننا ہے۔ ایسی حالت میں اس عقیدے کو ماننے کے بعد کوئی شخص نیک عمل کیوں کرے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ مسیحی چرچ کے مطابق، جس مذہب کا نام مسیحی مذہب ہے، اس میں اخلاقیات کے لیے کوئی محرک (incentive) سرے سے اب اگر مسیحی لوگ کچھ اخلاقی عمل کرتے ہیں تو وہ اپنی فطرت کے زور پر کرتے ہیں، نہ کہ اپنے مذہبی عقیدے کے زور پر، اس عقیدے نے مذہب کی اہم ترین تعلیم، خدا کے سامنے جواب دہی (accountability) کا سرے سے خاتمہ کر دیا ہے۔