Al-Risala · January 2015

اعلی اخلاق

Al-Risala, January 2015, p. 16

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن کی سورہ القلم میں پیغمبر سے خطاب کرتے ہوئے یہ آیت آئی ہے: ﴿وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ﴾ یعنی اور بے شک تم ایک اعلی اخلاق پر ہو۔ قرآن کی اس آیت میں پیغمبر کے حوالے سے تمام انسانوں کو بتایا گیا ہے کہ ہر عورت اور مرد کو چاہئے کہ وہ اس دنیا میں اعلیٰ اخلاق کے ساتھ رہے۔

Printed page