Living with a high level of character
Al-Risala, January 2015, p. 16
By Maulana Wahiduddin Khan
اعلیٰ اخلاق کیا ہے۔ اس سے مراد اعلیٰ انسانی اوصاف ہیں۔ اس دنیا میں کسی انسان کا سب سے بڑا نشانہ یہ ہے کہ وہ اپنے اندر ایک ترقی یافتہ شخصیت (developed personality) کی تعمیر پیدائشی طور پر انسان کے اندر تمام اعلیٰ اوصاف موجود ہیں۔ مگر وہ پوٹینشیل (potential) کے روپ میں ہیں۔ یہ انسان کا اپنا کام ہے کہ وہ اپنے فطری پوٹینشیل کو ایک عملی واقعہ بنائے۔ یہ کام اعلیٰ اخلاق کے بغیر نہیں ہوسکتا ہے۔ اس دنیا میں انسان کو مسائل کے درمیان رہنا انسان سے یہ مطلوب ہے کہ وہ ان مسائل کو اپنے لیے ایک چیلنج سمجھے۔ انسان کو اس دنیا میں بار بار منفی تجربات (negative experiences) پیش آتے ہیں۔ ضرورت ہے کہ انسان اس منفی تجربہ کو مثبت تجربہ بنائے۔ اس دنیا میں انسان کو طرح طرح کے نقصان اٹھانے پڑتے ہیں، انسان کو چاہئے کہ وہ ان نقصانات کو بھلائے، اور ہر بار نئے حوصلہ کے ساتھ اپنی زندگی کا آغاز کرے۔ میں انسان کو وہ نہیں ملتا جس کو وہ چاہتا ہے، ایسی حالت میں انسان کو چاہئے کہ وہ ایڈجسٹمنٹ کا طریقہ (art of adjustment)
انہی اوصاف کا نام اعلیٰ اخلاق (high morality) ہے۔ یہی اس دنیا میں انسان کے لیے مقرر نقشۂ حیات ہے۔ آدمی کو چاہئے کہ وہ اس مقرر نقشۂ حیات کی کامل پیروی کرے۔ یہی اس دنیا میں کامیابی کا واحد راستہ ہے۔