Al-Risala · January 2015

مشکل کے ساتھ آسانی

Al-Risala, January 2015, p. 21

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن میں فطرت کا ایک قانون ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (94:5-6) یعنی پس مشکل کے ساتھ آسانی ہے، بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ یعنی زندگی میں ہر پرابلم کے ساتھ نیا موقع (opportunity) ہے۔ چیزیں کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوتیں۔

قرآن کی اس آیت میں مع العسر کا لفظ ہے نہ کہ بعد العسر کا لفظ۔ اس کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ پہلے مشکل آتی ہے، اس کے بعد آسانی آتی ہے۔ بلکہ جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے تو عین اسی وقت اور اسی کے ساتھ آسانی بھی ضرور آتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر مسئلہ جب آتا ہے تو اپنے ساتھ مواقع بھی ضرور لاتا ہے:

Printed page