مغفرت کی اصل توبہ
Al-Risala, May 2015, p. 29
By Maulana Wahiduddin Khan
انسان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ موت کے بعد کی ابدی زندگی میں وہ جنت میں داخلہ جنت اس کے لیے ہے جس کو اللہ کی مغفرت حاصل ہو۔ مغفرت کے بغیر کوئی انسان جنت میں داخلہ نہیں پا سکتا۔ قرآن و حدیث کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ مغفرت کی اصل توبہ ہے۔ حقیقی توبہ وہ ہے جو تو بہ نصوح (8: ہو۔
اصل یہ ہے کہ انسان کے خالق نے اس کو آزاد مخلوق کی حیثیت سے پیدا کیا ہے۔ کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ جس دنیا میں انسان کو آباد کیا گیا ہے، وہ ایک آزمائش (test) کی دنیا ہے۔ پر بار بار ایسا ہوتا ہے کہ انسان اپنی آزادی کا غلط استعمال کرتا ہے۔ اس کو مذہب کی اصطلاح میں گناہ (sin) کہا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی انسان خطا کے ارتکاب سے بچ نہیں سکتا، اس لیے کوئی انسان آئیڈیل معنوں میں صالح العمل بھی نہیں بن سکتا۔
ایسی حالت میں کسی انسان کے لیے جنت کے حصول کی شرط کیا ہے۔ وہ شرط صرف ایک ہے، اور وہ اللہ کی مغفرت (forgiveness) ہے۔ جنت کسی بھی انسان کو اپنے عمل کی قیمت کے طور پر نہیں ملے گی، بلکہ اللہ کے انعام کے طور پر ملے گی۔ جنت عطیہ خداوندی کا معاملہ ہے، جنت استحقاق انسانی کا
ایک حدیث رسول میں اس حقیقت کو اس طرح بیان کیا گیا ہے: قال رسول الله : لن يدخل احد عمله الجنة، قالوا: ولا أنت يا رسول الله ؟ قال : لا، ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله بفضل ورحمة (صحيح البخاری: 5673) رسول اللہ نے فرمایا: تم میں سے کسی شخص کو ہرگز اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کرے گا۔ لوگوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول، کیا آپ بھی، فرمایا: ہاں، میں بھی نہیں، الا یہ کہ اللہ مجھ کو اپنی رحمت اور فضل سے ڈھانک لے۔ انسان کا ہر عمل ایک محدود عمل ہے، اور جنت ایک لامحدود نعمت، اور کوئی بھی محدود چیز لامحدود کی قیمت نہیں بن سکتی۔