Al-Risala · June 2015
دعوتِ قول بلیغ کی زبان میں
Al-Risala, June 2015, p. 18
By Maulana Wahiduddin Khan
شان ِ نزول کی روایت کا یہ ایک مختصر سا قصّہ ، کا سفری مشاہدات کی شہادت یا دعوت کا یہ کام ایک ابدی قسم کا پیغمبرانہ مشن ہے۔ اس کو ہر زمانے میں مسلسل طور پر انجام دینا ہے۔ اس مشن کا اصل پیغام تو ہمیشہ ایک ہی رہے گا۔ لیکن زمانی تبدیلیوں کے اعتبار سے اس کی ادائیگی میں فرق ہوتا رہے گا۔ شہادت یا دعوت کے اس عمل کی ادائیگی کو مؤثر بنانے کے لیے اس طرح انجام دینا ہوگا کہ وہ ہر زمانے کے ذہن کو ایڈریس کرسکے۔ اس زمانی رعایت کے بغیر حجت کی شرط پوری نہیں ہوسکتی ، جو کہ اس کام کی حسن ادائیگی کی لازمی شرط ہے۔