Al-Risala · June 2015

قرآن کتاب تدبر

Al-Risala, June 2015, pp. 31–33

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن کی سورہ ص کی ایک آیت یہ ہے: کِتٰبٌ أَنزَلۡنٰهُ إِلَيۡكَ مُبٰرَكٌ لِّيَدَّبَّرُوۡا ءَايٰتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الۡأَلۡبَابِ. (38:29) یعنی یہ ایک برکت والی کتاب ہے جو ہم نے تمھاری طرف اتاری ہے، تاکہ لوگ اس کی آیتوں پر غور کریں اور تا کہ عقل والے اس سے نصیحت حاصل کریں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کی باتوں کو وہی شخص سمجھ سکتا ہے، جو قرآن کا مطالعہ تدبر کے صرف لفظی تلاوت کے ذریعہ قرآن کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ مزید یہ کہ تدبر کے لیے تیار ذہن (prepared mind) درکار ہے۔

جو شخص قرآن کو سمجھنا چاہتا ہے، اس کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو ایک تیار ذہن بنائے۔ بعد ہی وہ قرآن کو حقیقی طور پر سمجھ سکے گا۔ اپنے آپ کو تیار ذہن بنانے کے لیے جو شرطیں درکار ہیں، ان میں سے ایک ضروری شرط تقویٰ (2:282) ہے۔ متقی انسان ایک سنجیدہ (sincere) انسان ہوتا سنجیدگی کے بغیر کوئی شخص قرآن کو سمجھ نہیں سکتا۔

قرآن میں عقل کے مترادف کم سے کم چھ الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ عقل، فؤاد، لب، قلب، حجر، نہی۔ ان کے سوا قرآن میں اور بہت سے الفاظ ہیں، جو بالواسطہ طور پر عقل سے تعلق رکھتے مثلاً سمع اور بصر وغیرہ۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآن کی تمام آیتیں عقل پر مبنی ہیں، کچھ آیتیں براہ راست طور پر اور کچھ آیتیں بالواسطہ طور پر۔

مثلاً إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الۡأَلۡبَابِ (13:19) اور إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لَّأُولِي النُّهَىٰ. (20:54) جیسی آیتوں میں براہ راست طور پر عقل کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس طرح کی آیتیں قرآن میں کثرت سے ہیں۔ اس کا مطلب واضح طور پر یہ ہے کہ اگر تم قرآن کو یا قرآن کے پیغام سمجھنا چاہتے ہو تو اپنی عقل (reason) کو استعمال کرو۔ عقل کے استعمال کے بغیر تم قرآنی آیتوں کے حقیقی مفہوم تک نہیں پہنچ سکتے۔

جہاں تک عقل کے بالواسطہ حوالے کی بات ہے، اس سے پورا قرآن بھرا ہوا ہے۔ کی پہلی آیت یہ ہے: اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (1:1)۔ اس آیت میں کہا گیا ہے کہ اس اللہ کی حمد کرو جو سارے عالم کا رب (Lord) ہے۔ اس سے واضح ہے کہ کوئی شخص اللہ کی حقیقی حمد، اسی وقت کر سکتا ہے، جب کہ اس نے اللہ کو رب العالمین کی حیثیت سے دریافت کیا ہو۔ اس قسم کی دریافت کسی آدمی کو صرف عقل کے استعمال کے ذریعہ حاصل ہو سکتی ہے۔

اسی طرح قرآن کی آخری سورہ یہ ہے کہ انسان اور جن کے وسوسہ کے شر سے اپنے آپ کو بچاؤ یہاں ظاہر ہے کہ وسوسہ ایک غیر محسوس چیز ہے۔ وسوسہ کو چھو کر یا دیکھ کر نہیں جانا جا سکتا، وسوسہ کے شر کے لیے ضروری ہے کہ آدمی اپنے عقل کو استعمال کر کے وسوسہ کو دریافت کرے۔ اس طرح قرآن کی یہ آیت عقل کے بالواسطہ حوالے کی ایک مثال ہے۔

یہی معاملہ قرآن کی تمام آیتوں کا ہے۔ مثلاً قرآن میں مومن کی صفت یہ بتائی گئی ہے کہ وہ غیب پر ایمان رکھتے ہیں (2:3)۔ غیب پر ایمان صرف اس شخص کو حاصل ہو سکتا ہے، جو غیبی حقیقتوں کو یقین کے درجے میں دریافت کرے، اور یہ بات صرف عقلی غور و فکر کے ذریعہ ممکن ہے۔ طرح، مثلاً قرآن میں حج کے حکم کے ذیل میں یہ الفاظ آئے ہیں: فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ (2:197)۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ حج تو ایک عبادت کا فعل ہے، اس کا جدال سے کیا تعلق۔ غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حج کی عبادت کے دوران بہت سے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ رہنے کی بنا پر فطری طور پر آپس میں اختلافات (differences) پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے حاجی کو چاہئے کہ وہ اختلاف پر صبر کرے، وہ اس کو جدال تک پہنچنے نہ دے۔ آیت کا یہ پہلو بھی عقل کے استعمال سے معلوم ہوتا ہے۔

اسی طرح قرآن کی ایک سورہ میں معاہدۂ حدیبیہ کا صراحتاً ذکر کیے بغیر یہ آیت آئی ہے: إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا (48:1)۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ معاہدہ حدیبیہ میں تو فریق ثانی

گڑھا پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے صلابت کی جان کو خطرہ ہو گیا ہے۔

Printed page