Al-Risala · June 2015

حقیقت پسندانہ سوچ

Al-Risala, June 2015, pp. 47–50

By Maulana Wahiduddin Khan

دنیا میں جو برائیاں (evils) ہیں ان سب کا سبب صرف ایک ہے۔ اور وہ ہے لوگوں میں اَیز اِٹ از تھنکنگ (as it is thinking) نہ ہونا۔ غصہ، نفرت، انتقام، عدم برداشت، تشدد وغیرہ سب کی اصل جڑ یہی ہے۔ ایز اٹ از تھنکنگ کا مطلب ہے مبنی بر حقیقت سوچ۔ غور کیا جائے تو یہی وہ چیز ہے جس کو شیطان کا کلچر (satanic culture) کہا گیا ہے۔ شیطان یا ابلیس جنوں کا سردار تھا۔ پیدائش آدم کے وقت اس نے یہ اعتراض اٹھایا کہ خدا نے انسان کو خلیفۃ الارض بنا دیا اور جنات کو کچھ نہیں دیا۔ یہ انتخابی طرزِ فکر کی پہلی مثال تھی۔ جن کو جو اختیارات دیے گئے تھے اس کے لحاظ سے گو یا وہ خلیفۃ الکون تھا۔ مگر ابلیس نے یہ کیا کہ جو کچھ اس کو ملا ہوا تھا، اس کا اعتراف نہیں کیا، اور جو کچھ انسان کو دیا گیا تھا اسی کا ذکر یک طرفہ طور پر کیا۔ اسی یک طرفہ طرز فکر سے ساری برائیاں پیدا ہوئیں۔ ابلیس کا یہی کلچر آج تک ساری دنیا میں جاری ہے۔ سارے انسانوں کی مشترک برائی بتانا ہو تو وہ صرف ایک ہوگی۔ اور وہ انتخابی سوچ (selective thinking) ہے۔ ہر عورت اور مرد یہ کرتے ہیں کہ اپنے بارے میں ایک ڈھنگ سے سوچتے ہیں، اور دوسرے کے بارے میں دوسرے ڈھنگ سے۔ اپنے آپ کو ایک معیار سے جانچتے ہیں، اور دوسرے کو دوسرے معیار سے۔ اپنی پسند کو لوگوں کا ذکر کرنا ہو تو وہ ان کی صرف اچھائیاں بیان کریں گے، اور اگر ان لوگوں کا ذکر کرنا ہو جو انھیں پسند نہیں ہیں تو ان کی صرف برائیاں بیان کریں گے۔ ایک قوم کے بارے میں وہ منفی رپورٹنگ (negative reporting) کریں گے، اور دوسری قوم کے بارے میں صرف مثبت رپورٹنگ (positive reporting)۔ ایک گروہ ان کو ظالم نظر آئے گا اور دوسرا گروہ مظلوم دکھائی دے گا۔ ایک کے لئے ان کے دل میں صرف نفرت ہوگی، اور دوسرے کے لئے صرف محبت - یہی وہ چیز ہے جس نے لوگوں کو حقیقت پسندانہ سوچ (realistic approach) سے محروم کر دیا ہے۔

خبر نامہ اسلامی مرکز - 234 1- ترجمہ کتب:

• اب گڈ ورڈ بکس سے قرآن کا ترجمہ اسپینش، فرنچ اور اٹالین زبان میں شائع ہو چکا ہے۔ چائنیز زبان میں ترجمہ کا کام ہو رہا ہے۔

• صدر اسلامی مرکز کی انگریزی کتاب The Prophet of Peace کا ترجمہ انڈونیشی زبان میں ہو چکا ہے۔

• غیر مسلموں کو اسلام سے متعارف کرانے والی صدر اسلامی مرکز کی ایک بہترین انگریزی کتاب What is Islam کو ان زبانوں میں ٹرانسلیٹ کیا جا چکا ہے، فرنچ، جرمن، اسپینش، اور فلپائن کے اکثریت کی زبان تغالوگ (Tagalog)، وغیرہ۔

• پیغمبرِ اسلام کی دعوتی زندگی پر مشتمل صدر اسلامی مرکز کی کتاب مطالعہ سیرت کا سندھی زبان میں ترجمہ ہو چکا جناب یوسف سندھی نے سی پی ایس پاکستان کے تعاون سے یہ ترجمہ کیا ہے۔

2- دعوتی سرگرمیاں:

• دعوت کا ایک اہم مقام بک فیر ہے۔ اس لیے الرسالہ مشن سے وابستگی رکھنے والے داعی نیشنل اور انٹرنیشنل پیمانے پر منعقد ہونے والے بک فیر میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ پچھلے دنوں جن انٹرنیشنل بک فیر میں شرکت کی گئی، وہ یہ ہیں: شارجہ انٹرنیشنل بک فیر نومبر2014) کراچی بک فیر (22-18 دسمبر 2014)، مسقط انٹرنیشنل بک فیر (27 فروری تا 7 مارچ 2015)، لاہور بک فیر (9-5 فروری 2015)، 2015)،بنکاک انٹرنیشنل بک فیر (27 مارچ تا 6 اپریل انڈیا کے اندر جیسے دہلی ورلڈ بک فیر (22-14 فروری 2015)، علی گڑھ بک فیر، وغیرہ۔ ان تمام جگہوں پر لوگوں نے قرآن اور الرسالہ مشن کی دعوتی کتابوں کو کافی شوق سے حاصل کیا۔

• سہارن پور کے کمپنی گارڈن میں 14 مارچ 2015 کو ایک سرکاری پروگرام ہوا۔ پروگرام میں شریک ہونے والے تمام اعلیٰ سرکاری افسران کو سی پی ایس سہارن پور کی جانب سے ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر کا ایک ایک سیٹ دیا گیا۔

• بہار کے دلسنگھ سرائے (سمستی پور) میں 1 مارچ 2015 کو ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں بہار سی پی ایس ٹیم کے جناب دانیال صاحب نے اسلام اور امن کے موضوع پر لکچر دیا۔ تقریر کے بعد تمام حاضرین کو ہندی ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔

• ممبئی ٹیم نے 15-14 مارچ 2015 کو بیڑ مہاراشٹر کا دوروزہ دعوتی دورہ کیا۔ یہ دورہ بہت ہی کامیاب ایک ہندو ڈاکٹر نے ایس پیس مشن کو دیکھ کر کہا کہ آپ لوگوں کے آنے سے پہلے میں مسلمانوں کی انتہا پسندانہ

حالت کو دیکھ کر بالکل مایوس ہو چکا تھا۔ میں یہ سمجھ رہا تھا کہ ایسے انتہا پسند لوگ پہلے غیر مسلموں کو قتل کریں گے، پھر آپس میں ایک دوسرے کو ماریں گے۔ آپ کے آنے سے میرے لیے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، میں بہت خوش ہوں ۔

• سی پی ایس کولکاتا نے 21-22 مارچ 2015 کو آسنسول اور کلٹی کا دعوتی دورہ کیا۔ یہ پروگرام الرسالہ کے قارئین سے ملاقات کے لیے تھا۔ اس دورہ سے تحریک پا کر دونوں جگہوں میں مقامی ٹیم کا قیام عمل میں آیا۔ • ڈاکٹر راجیش سروادنیا فاؤنڈر آؤٹ پیکاندایتھو کنکٹ (ممبئی) نے 26 مارچ 2015 کو صدر اسلامی مرکز کی اسپرچولی پرا یک ویڈیو اسپیچ ریکارڈ کی۔ دوران تقریر صدر اسلامی مرکز نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں انڈیا اسپرچول سپر پاور بن کر ابھرے گا، نوجوانوں کو اس کے لیے کوشش کرنی چاہئے۔

• سی پی ایس انٹرنیشنل دہلی کے زیر اہتمام 2 اپریل 2015 کو انڈیا انٹرنیشنل سینٹر، دہلی میں گلوبل چیپٹرس میٹ رکھی گئی تھی۔ اس پروگرام کا افتتاح صدر اسلامی مرکز نے کیا۔ اس میں تین کتابوں کا رسم اجرا کیا گیا۔ یہ کتابیں ہیں : اسلام اینڈ ورلڈ پیس (انگریزی ترجمہ امن عالم)، اسلامی جہاد (کتابچہ) اور شہادت: امت مسلمہ کا مشن (کتابچہ)۔ اس کے علاوہ ملک و بیرون ملک کے نمائندوں نے اپنے اپنے مقامات پر ہونے والی دعوتی سرگرمیوں اور تجربات سے لوگوں کو باخبر کیا نیز مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔

• مالدیپ اسلامی آفیس کے ڈپٹی وزیر محمد قباد ابوبکر 17 مارچ 2015 کو گولڈ ورڈ بکس، چنئی میں آئے اور الرسالہ مشن کی آڈیالوجی پر تبادلہ خیال کیا۔ دوران گفتگو انھوں نے یہ کہا کہ نو جوانی کے دنوں میں مجھے جماعت اسلامی کی باتیں اچھی لگتی تھیں لیکن اب یہ سمجھ میں آتا ہے کہ الرسالہ مشن کی آڈیالوجی ہی فطری آڈیالوجی ہے۔ • I have been distributing Maulana’s book, Khandani Zindagi among some women since the past two years. It has become very popular. Recently, I received a message from one of the women, who requested me to send more of Maulana’s books, including Tabir ki Ghalati and The Secret of a Successful Family Life. کشن گنج (بہار) میں ماہ نامہ الرسالہ اور مطبوعات الرسالہ حسب ذیل پتہ پر دستیاب ہیں: CPG Messege Forum At+P.O. Bahadurganj, Main Road, Dist. Kishanganj-855101, Bhihar Mob. 9470272115, 9430900563

اسلام: ایک تعارف اسلام: ایک عظیم جدوجہد اسلام اور عصر حاضر اسلام پندرہویں صدی میں اسلام دورِ جدید کا خالق اسلام دین فطرت اسلام کا تعارف اسلام کیا ہے تاریخ دعوت حق تاریخ کا سبق تعبیر کی غلطی تعمیر کی طرف حقیقت کی تلاش حل یہاں ہے عورت معمارِ انسانیت فسادات کا مسئلہ قال اللہ وقال الرسول قرآن کا مطلوب انسان کشمیر میں امن مارکسزم: تاریخ جس کو رد کر چکی ہے مذہب اور جدید چیلنج مذہب اور سائنس مطالعہ سیرت (پمفلٹ)

راہیں بند نہیں رہنماۓ حیات (پمفلٹ)

سبق آموز واقعات سفرنامہ اسپین و فلسطین سفرنامہ (غیر ملکی اسفار، جلد اول) سفرنامہ (غیر ملکی اسفار، جلد دوم) سوشلزم اور اسلام سوشلزم ایک غیر اسلامی نظریہ منزل کی طرف شتم رسول کا مسئلہ خاندانی زندگی (پمفلٹ) الربانیہ امہات المومنین (ڈاکٹر فریدہ خانم) خلیج ڈائری انسان اپنے آپ کو پہچان دعوت اسلام انسان کی منزل دعوت حق ایمانی طاقت دین انسانیت آخری سفر دین کامل باغ جنت دین کی سیاسی تعبیر پیغمبر اسلام دین کیا ہے پیغمبر انقلاب دین و شریعت تذکیر القرآن دینی تعلیم

طلاق اسلام میں علماء اور دورِ جدید

مولانا مودودی، شخصیت اور تحریک (ڈاکٹر فریدہ خانم) میوات کا سفر نئے عہد کے دروازے پر ہندوستان آزادی کے بعد یکساں سول کوڈ

Printed page