Al-Risala · July 2015

پیغمبر اسلام کی سنت

Al-Risala, July 2015, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن توحید کا مشن تھا۔ آپ نے اپنے مشن کا آغاز 610 عیسوی میں مکہ میں کیا۔ 632 عیسوی میں مدینہ میں آپ کی وفات ہوئی۔ سیرت کا مطالعہ بتاتا ہے کہ پیغمبر اسلام کو اس دوران بار بار مسائل (problems) پیش آئے۔ آپ نے ہمیشہ اس اصول پر عمل کیا جس کو قرآن میں ان الفاظ میں بتایا گیا تھا ۔ رجز کو چھوڑو، اور انذار (دعوت) کا پیس فل مشن جاری رکھو (المدثر: 2-5)۔ رسول اللہ کی اس پالیسی کو حضرت عائشہ نے اپنے الفاظ میں اس طرح بیان کیا ہے: ما خير النبي صلى الله عليه وسلم بين أمرين إلا اختار أيسرهما (صحیح البخاری، حدیث: 6786) یعنی رسول اللہ کو جب دو میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوتا تو آپ ہمیشہ دونوں میں سے آسان کا انتخاب کرتے۔ دوسرے الفاظ میں آپ کا مستقل اصول یہ تھا کہ مسائل کو نظر انداز کرو، اور مواقع کو استعمال کرو۔

Printed page