Al-Risala · July 2015

شہد کی مکھی کا سبق

Al-Risala, July 2015, p. 46

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک مسلم میگزین میں ایک آئٹم ان الفاظ میں چھپا ہوا تھا: ایک استاد نے اپنے طالب علم سے پوچھا، تم شہد کی مکھی سے کیا سیکھ سکتے ہو۔ طالب علم نے جواب دیا: یہی کہ جو چھیڑے اسے ڈنک شہد کی مکھی کا یہ حوالہ درست نہیں۔ شہد کی مکھی میں انسان کے لئے ایک تعمیری سبق ہے، نہ کہ کوئی

شہد کی مکھی (honey bee) فطرت کا ایک شاہ کار ہے۔ شہد کی مکھی یہ کرتی ہے کہ مسلسل محنت کر کے بے شمار پھولوں سے ان کا نیکٹر (nectar) نکالتی ہے، اس کے بعد پرامن منصوبہ بندی کے ذریعے اس کو اپنے چھتے میں جمع کرتی ہے۔ تا کہ انسان کے لئے ایک قیمتی غذا حاصل ہو۔ سے شہد کی مکھی کا سبق انسان کے لئے یہ ہے کہ تم اپنے سماج کے ایک دینے والے ممبر ( giver member ) بنو، تم اپنے سماج میں اس طرح تعمیری انداز میں رہو کہ تم سے دوسروں کو فائدہ پہنچے۔ یہ صحیح ہے کہ شہد کی مکھی بعض اوقات انسان کو ڈنک مارتی ہے۔ لیکن شہد کی مکھی کا یہ ڈنک مارنا صرف اپنے بچاؤ کے لئے ہوتا ہے، جب شہد کی مکھی یہ دیکھتی ہے کہ کوئی انسان اس کے چھتے میں مداخلت کر رہا ہے تو وہ اپنے بچاؤ کے لئے ایسے آدمی کو ڈنک مارتی ہے۔ شہد کی مکھی کا ڈنک مارنا صرف اپنے دفاع (defence) کے لئے ہوتا ہے۔ شہد کی مکھی کے اندر پیدائشی طور پر کسی کے خلاف کوئی منفی

انسان کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔ انسان کے اندر آنا (ego) کا جذبہ ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے خلاف بات پر بھڑک اٹھتا ہے، اور انتقام (revenge) کے درپے ہو جاتا ہے۔ موقعے پر انتقامی کارروائی کرتا ہے، جب کہ انتقام کلچر شہد کی مکھی کی فطرت میں موجود ہی نہیں۔ چاہئے کہ وہ فطرت کے واقعات سے ہمیشہ مثبت سبق (positive lesson) لے، منفی سبق (negative lesson) لینا فطرت کے نظام کے مطابق نہیں۔

Printed page