Al-Risala · September 2015

حقیقی اطمینان

Al-Risala, September 2015, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

زندگی میں سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ انسان کے لئے سپریم چیز کیا ہے۔ میں اپنے تجربے کے مطابق کہہ سکتا ہوں کہ کسی انسان کے لئے سپریم چیز پیس آف مائنڈ ہے۔ کسی انسان کے لئے سپریم چیز نہ تو دولت ہے، نہ شہرت (fame) ہے، نہ پاور ہے، اور نہ پاپولیرٹی (popularity)۔ کسی انسان کے لئے سپریم دریافت وہی چیز ہوسکتی ہے جو اس کو فل فل منٹ (fulfilment) اور تجربہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پیس آف مائنڈ کے سوا کوئی اور چیز انسان کو فل فل منٹ نہیں دیتی۔ پیس آف مائنڈ کی یہ اہمیت کیوں ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ پیس آف مائنڈ انسان کی نیچر کے انسان اپنے نیچر کے مطابق یہ چاہتا ہے کہ وہ آخری حد تک اپنے آپ کو مطمئن بنا سکے۔ کسی انسان کو اطمینان صرف داخلی ایچیومنٹ (achievement) پر ہوسکتا ہے، خارجی ایچیومنٹ پر اسی داخلی یافت کا دوسرا نام انٹلیکچول ڈویلپمنٹ یا اسپرپچول ڈویلپمنٹ ہے۔ امریکی دولت مند بل گیٹس (Bill Gates) نے دولت کے بارے میں اپنے تجربے کو ان الفاظ میں بیان کیا: Once you get beyond a million dollars, it's the same hamburger. بل گیٹس نے جو بات دولت کے بارے میں کہی ہے، وہی بات ہر خارجی ایچیومنٹ کے لئے درست ہے۔ یہ خارجی ایچیومنٹ خواہ دولت ہو، یا بزنس ہو، یا فیم ہو، یا پولیٹیکل پاور ہو، یا اور کوئی مادی چیز ہو۔ ایسی حالت میں انسان کو چاہئے کہ وہ پیس آف مائنڈ کا فارمولا دریافت کرے ۔ مقصد صرف انٹلیکچول ڈویلپمنٹ کے ذریعہ حاصل ہوسکتا ہے۔ یعنی اسٹڈی اور contemplation میں ذاتی طور پر اسپرپچول ڈویلپمنٹ کو بہت اہمیت دیتا ہوں، لیکن میرے نزدیک اسپرپچول ڈویلپمنٹ ایک مائنڈ بیسڈ ڈسپلن (mind-based discipline) ہے، نہ کہ ہارٹ بیسڈ ڈسپلن (heart-based discipline)۔ مبنی بر قلب میڈیٹیشن (meditation) آدمی کو وجد (ecstasy) تک پہنچا سکتا ہے۔ جب کہ مبنی برذہن میڈیٹیشن آدمی کو انٹلیکچول ڈویلپمنٹ تک پہنچاتا ہے، اور انٹلیکچول ڈویلپمنٹ ہی پیس آف مائنڈ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

Printed page