Al-Risala · October 2015

امیج بلڈنگ

Al-Risala, October 2015, p. 45

By Maulana Wahiduddin Khan

موجودہ زمانے میں بعض اسباب سے عالمی سطح پر اسلام کی امیج (تصویر) یہ بن گئی ہے کہ اسلام تشدد مذہب ہے۔ یہ بلاشبہ غلط ہے۔ اس بنا پر اس وقت پہلا کام یہ ہے کہ اسلام کی امیج کو درست کیا جائے ۔ امیج کو درست کرنے کا یہ کام موثر طور پر لٹریچر کے ذریعے ہوسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ادارہ الرسالہ نے مختلف مضامین اور کتابیں شائع کی ہیں۔ ان میں سے چار کتابیں یہ ہیں: 1. Quranic Wisdom. (pp. 352)

2. Islam and World Peace. (pp. 200)

3. The Prophet of Peace. (pp. 226)

4. The Age of Peace. (pp. 192)

ان کتابوں میں سے پہلی کتاب، قرآنک وزڈم یہ بتاتی ہے کہ قرآن تمام تر ایک امن کی کتاب دوسری کتاب، اسلام اینڈ ورلڈ پیس یہ بتاتی ہے کہ اسلام کی تعلیمات تمام تر امن پر مبنی ہیں۔ کتاب، دی پرافت آف پیس یہ بتاتی ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ایک امن کے پیغمبر تھے۔ کتاب، دی ایج آف پیس یہ بتاتی ہے کہ موجودہ زمانہ مکمل طور پر امن کا زمانہ ہے۔ اب جنگ کیے بغیر صرف پر امن طریق کار کے ذریعے ہر مقصد کا کامیابی کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اب آپ کو یہ کرنا ہے کہ ان کتابوں کو ساری دنیا میں فلڈ (flood) کر دیں۔ ان کتابوں کو اس طرح پھیلائیں کہ وہ تمام لوگوں تک پہنچ جائیں۔ ان کتابوں کو اس طرح پھیلانا اسلامی دعوت کے کام کے لیے ان شاء اللہ ایک فتح باب ثابت ہو گا۔

جو لوگ ان کتابوں کو عالمی سطح پر پھیلانا چاہیں، ان کو ان شاء اللہ ادارہ الرسالہ کی طرف سے ضروری مدد دی جائے گی ۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ خط یا ٹیلیفون کے ذریعے ادارہ سے ربط قائم یہ ایک اجتماعی فریضہ ہے، اس میں ہر شخص کو اپنی اپنی بساط کے مطابق حصہ لینا چاہیے۔

Printed page