Al-Risala · October 2015

خبرنامه اسلامی مرکز 238

Al-Risala, October 2015, pp. 47–49

By Maulana Wahiduddin Khan

1- 21 جون 2015 کو ڈاکٹر حافظ منیر الدین احمد مقیم حال لندن صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے انھوں نے دعوت اور قرآن کی اشاعت کے متعلق گفتگو کی ۔ موصوف نے صدر اسلامی مرکز کی کتاب تعبیر کی غلطی کے متعلق اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کیا، اور کتاب کے مضمون سے مکمل اتفاق کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ مغرب کے مسلم نوجوانوں کے درمیان الرسالہ مشن کو فروغ دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

2- 4 جولائی 2015 کو فادر آنجل اسکول نئی دہلی کے طلبا اور طالبات کے ایک گروپ نے صدر اسلامی مرکز سے تصوف کے بارے میں انٹرایکشن کیا۔ ان تمام لوگوں کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ 2- برٹش نیوز پیپر فنانشیل ٹائمس کی، بیورو چیف جیوتسنا سنگھ نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو صدر اسلامی مرکز کے دفتر 29-C میں ہوا۔ انٹرویو کے بعد ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ 3- 9 جولائی 2015 کو اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد مین برانچ، راچور میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سنٹر فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی راچور کی جانب سے پروفیسر ظہیر الدین نے شرکت کی اور بینک کے تمام عملے کے درمیان انگریزی اور ہندی قر آن کے علاوہ دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا جس کو لوگوں نے بڑے شوق سے قبول کیا۔ 4- 14 جولائی 2015 کو ڈاکٹر اننتا کمار گری (مدراس انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز) نے انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز سے گفتگو کی۔ آخر میں ان کو ترجمہ قر آن (انگلش) اور امن کے موضوع پر لٹریچر ہدیے میں پیش کئے گئے ۔

5- 17 جولائی 2015 کو سی پی ایس انٹرنیشنل ، دہلی کی چیر پرسن ڈاکٹر فریدہ خانم نے جین سنٹر میں نان وائلینس ـــ اے اسلامک پر سپیکٹیو کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن دیا۔ اس پروگرام میں یو ایس اے، کناڈا اور زمبابوے کے ہائی اسکولز کے 20 اساتذہ نے شرکت کی۔ پریزنٹیشن کے بعد 15 منٹ کا سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ اس کے بعد تمام لوگوں کو قر آن کا انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا۔ لوگوں نے بہت خوشی سے اس کو قبول کیا۔ کاانعقاد وجئے بلبھ اسمارک جین مندر نے کرنال روڈ علی پور (نئی دہلی) میں کیا تھا۔

6- 19 جولائی 2015 کو بہٹا (پٹنہ، بہار) میں ایک مقابلہ جاتی پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں سینٹر فار پیس اینڈ آبجیکٹیو اسٹڈیز، بہار وجھارکھنڈ کے حافظ ابو الحکم دانیال کو مدعو کیا گیا تھا۔ انھوں نے وہاں ایک تقریر کی جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ تقریر کے بعد تمام حاضرین کے درمیان قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ اس پروگرام سے لوگ اتنے زیادہ متاثر ہوئے کہ دوبارہ انھوں نے قریب کی ایک مسجد میں ایک پروگرام کا نظم کیا، اور اسلام کے امن کے پہلو پر تقریر سنی۔

7- سی پی ایس کی وکاتائم نے لٹ میموریل ہوسٹل آف آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے ایم بی بی ایس

کے طلباء کے ساتھ ایک انٹر ایکٹیویٹیشن کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام عید ملن کے موقع پر آرگنائز کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں ایک سو سے زیادہ طلبا نے شرکت کی۔ ] تمام شرکاء کو ترجمہ قرآن اور اسپرٹ آف اسلام بطور اسپرچول گفٹ دیئے اس کے علاوہ ان کے درمیان دوسرے دعوتی لٹریچر بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر جاتیہ ساہتیہ پر کاشن ٹرسٹ کے فاؤنڈر سکریٹری مسٹر شکتی موئے داس (شاعر، صحافی اور شنکری اسکالر) بھی موجود تھے۔ انھوں نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کیا۔

8- 31 جولائی 2015 کو سی پی ایس سہارن پور کے ممبر ڈاکٹر اسلم خان (پرنسپل نیشنل میڈیکل کالج)، ایڈوکیٹ انیس صدیقی، اور دانش خان نے مسٹر اکھلیش یادو (وزیر اعلیٰ، اتر پردیش) سے ان کے آفس (لکھنو) میں دوران ملاقات وزیر اعلیٰ موصوف نے صدر اسلامی مرکز کے مشن کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں، اور امن اور روحانیت کے تعلق سے سی پی ایس مشن کے کام کا بھر پورا اعتراف کیا نیز اپنے مکمل تعاون کی یقین آخر میں ہندی ترجمہ قرآن، اسپرٹ آف اسلام، کریشن پلان آف گاڈ اور وہاٹ از اسلام وغیرہ شکریے کے ساتھ قبول کیں ۔ اس کے علاوہ سکریٹریٹ میں موجود تمام لوگوں کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ ذیل میں ایک دعوتی تاثر نقل کیا جارہا ہے:

I am writing to you to inform you that I have received the copy of the Quran that you had sent for me. Thank you so much for this wonderful gift, It helps me to understand the true meaning of the word of God. I love Hazrat Mawlana Wahiduddin Khan. I have watched his videos on the internet, I know he is a man of God, I always pray to God to give him more knowledge and wisdom to convey the word of God to mankind, I want to be one of his followers. (Ruben J. Barcala, The Philippines)

سی پی ایس کی ممبئی ٹیم 20 تا 26 ستمبر کو کشمیر کا دورہ کرے گی۔ اس دورے کا مقصد کشمیر میں موجود بے شمار دعوتی مواقع کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنا، الرسالہ قارئین اور سی پی ایس کے ممبران کو منظم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سی پی ایس کی یہ ٹیم 13-14 فروری 2016 کو پربھنی، مہاراشٹر کا بھی دورہ کرے گی۔ اس ٹیم میں شامل افراد کے رابطہ نمبر درج ذیل ہیں:

Mr. Mehboob Honnutagi: 9619163993, Mr. Sajid Anwar: 9967044976 Dr. Junaid Shaikh: 9967480701

اگر آپ کے پاس وقت کم ہے ... • اور آپ مختصر وقت میں کسی قصے یا رومان کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں • اور آپ حصروفیت میں سی میری پرچہ کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں ... اگر آپ چاہتے ہیں کہ حکمت و نصیحت سے بھر پور سبق آموز واقعات مسلسل آپ کے مطالعہ میں رہیں اگر آپ عصری اسلوب میں اسلام کو پڑھنا چاہتے ہیں ۔ اگر آپ الحاد ولادت کی رد میں سائنٹفک مضامین کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں ... اگر آپ ایک ایسے رسالہ کے متلاشی ہیں جس میں قیامت کی یاد دھانی، حشرونشر کی ہولناکیاں، جنت وجہنم کے مناظر، خدائے ذوالجلال کی تجلیاں، سیرت رسول کی جھلکیاں، صحابہ کرام کی بے مثال قربانیاں ہوں ... مولانا وحیدالدین خان صاحب کا دینی و فکری علمی ماہ نامہ

Printed page