Al-Risala · December 2015
اعتراف، بے اعترافی
Al-Risala, December 2015, p. 43
By Maulana Wahiduddin Khan
المتنبی (وفات: 965) عربی زبان کا ایک نامور شاعر ہے۔ اس کے اشعار حکمت اور فلسفۂ حیات کے لیے مشہور ہیں۔ المتنبی نے اپنے ایک شعر میں کہا— اگر تم شریف انسان سے عزت کا معاملہ کرو تو تم اس کے مالک بن جاؤ گے، اور اگر تم کمینہ انسان کے ساتھ عزت کا معاملہ کرو تو وہ سرکشی کرے گا: