Al-Risala · February 2015

اعلی ترقی کا راز

Al-Risala, February 2015, p. 43

By Maulana Wahiduddin Khan

دنیا کے 100 ارب پتی (billionaires) افراد کا سروے کیا گیا ہے۔ اس سروے میں پایا گیا ہے کہ اکثر ارب پتی ایسے ہیں جو وراثت کے طور پر ارب پتی نہیں بنے۔ اُن کو کسی حکومت یا کسی ادارے کی طرف سے کوئی سپورٹ بھی نہیں ملا۔ انھوں نے صرف اپنی ذاتی کوشش سے اعلی ترقی اُن میں سے اکثر نے غریبی کی حالت سے آغاز کیا اور پھر ترقی کرتے ہوئے وہ ارب پتی

اس واقعے سے فطرت کا ایک اصول معلوم ہوتا ہے، وہ یہ کہ محرومی صرف محرومی نہیں ہے، وہ آدمی کو ایک بہت بڑی چیز دیتی ہے اور وہ ہے طاقت و محرک (incentive)۔ فطرت کے قانون کے مطابق، یہ ہوتا ہے کہ جو شخص اپنے آپ کو محرومی کی حالت میں پاتا ہے، اس کے اندر آگے بڑھنے کا ایک طاقت ور جذبہ پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ داخلی جذبہ اس کو مسلسل طور پر متحرک رکھتا ہے، یہاں تک کہ وہ اس کو کامیابی کی اعلی منزل تک پہنچا دیتا ہے:

Printed page