Al-Risala · March 2016

اپنے آپ کو بچایئے

Al-Risala, March 2016, pp. 48–49

By Maulana Wahiduddin Khan

مدر ٹریسا، مقدونیہ (یورپ) میں 1910 میں پیدا ہوئیں اور 1997 کلکتہ میں ان کا انتقال ان کی سماجی خدمات پر ان کو غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی ۔ ان کو 1979 میں نوبل پرائز دیا گیا۔ مدر ٹریسا کے بارے میں ان کے سوانح نگار نے لکھا ہے کہ وہ ذہنی کرب کی حالت میں مریں: She died in agony. یہی تقریباً تمام مصلحین (reformers) کا حال ہوا ہے۔ انھوں نے اپنے اصلاحی کام کا آغاز امیدوں کے ساتھ کیا، لیکن جب ان کا آخری وقت آیا تو ہر ایک صرف ناامیدی کی موت مرا۔ اس کا سبب کیا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ہر مصلح خارجی لوگوں کی اصلاح کو اپنا نشانہ بناتا ہے، اور جب خارجی لوگوں کی اصلاح نہیں ہوتی تو وہ مایوسی کا شکار ہو کر رہ جاتا ہے۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ آدمی مطلوب اصلاح کے لیے خود اپنی ذات کو نشانہ بنائے۔ ایسی حالت میں یقینی طور پر ہر شخص کامیاب ہوگا، کوئی بھی شخص مایوسی میں مبتلا نہ ہوگا۔

خارجی اصلاح کو نشانہ بنانا، اپنے آپ میں درست ہے، لیکن آئیڈیل معنوں میں خارج کی اصلاح کبھی نہیں ہوتی۔ اس لیے آدمی کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے خود اپنی ذات کو نشانہ دوسرے لوگ کسی انسان کے قبضے میں نہیں ہوتے، لیکن آدمی کی اپنی ذات یقینی طور پر اس کے قبضے میں ہے۔ ہر آدمی کو اپنی ذات پر کامل اختیار حاصل ہے۔ ایسی حالت میں اصلاح کے لیے اپنی ذات کو نشانہ بنانا، قابل حصول کو نشانہ بنانا ہے، اور قابل حصول نشانے کو اپنا نشانہ بنانے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا۔

اگر آپ دوسروں کو نہ بچا سکیں تو اپنے آپ کو بچایئے، اپنے آپ کو منفی نفسیات سے مکمل طور پر محفوظ رکھیے، اپنے اندر مثبت شخصیت کی تشکیل کیجئے۔ اگر آپ اپنی ذات کے اوپر کامیاب ہو گئے تو آپ دوسروں کے اوپر بھی ضرور کامیابی حاصل کر لیں گے ۔

تاریخِ دعوتِ حق تاریخ کا سبق تعبیر کی غلطی تعمیر کی طرف حقیقت کی تلاش حل یہاں ہے اسلام: ایک تعارف اسلام: ایک عظیم جدوجہد اسلام اور عصرِ حاضر اسلام پندرھویں صدی میں اسلام دورِ جدید کا خالق اسلام دینِ فطرت اسلام کا تعارف اسلام کیا ہے عورت معمارِ انسانیت فسادات کا مسئلہ قال اللہ وقال الرسول قرآن کا مطلوب انسان کشمیر میں امن مارکسزم: تاریخ جس کو رد کر چکی مذہب اور جدید چیلنج مذہب اور سائنس مطالعہ سیرت (پمفلٹ) راہیں بند نہیں رہنماۓ حیات (پمفلٹ) سبق آموز واقعات سفرنامہ اسپین و فلسطین سفرنامه (غیرملکی اسفار، جلد اول) سفرنامه (غیرملکی اسفار، جلد دوم) سوشلزم اور اسلام سوشلزم ایک غیر اسلامی نظریہ خاندانی زندگی (پمفلٹ) شتم رسول کا مسئلہ امہات المومنین (ڈاکٹر فریدہ خانم) انسان اپنے آپ کو پہچان انسان کی منزل طلاق اسلام میں منزل کی طرف مولانا مودودی، شخصیت اور تحریک (ڈاکٹر فریدہ خانم) میوات کا سفر نئے عہد کے دروازے پر دین کیا ہے دین و شریعت علما اور دورِ جدید ہندوستان آزادی کے بعد

Printed page