Al-Risala · June 2016

سنت کیا ہے

Al-Risala, June 2016, pp. 48–49

By Maulana Wahiduddin Khan

حضرت انس بن مالک کی ایک روایت الدارمی میں ان الفاظ میں آئی ہے: إذا وُضِعَ الطعام فاخلعوا نعالكم، فإنه أروح لأقدامكم (سنن الدارمی، کتاب الأطعمة، بمشكاة المصابيح، حدیث نمبر: 4240)_ یعنی جب کھانا رکھا جائے تو تم اپنے جوتے اتار دو، کیوں کہ ایسا کرنے میں تمھارے پاؤں کے لیے راحت ہے۔

اس حدیث میں کھانے کے وقت جوتا اتارنے کی مصلحت یہ بتائی گئی ہے کہ یہ تمھارے لیے زیادہ پر راحت طریقہ ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ کھانے کے وقت جوتا اتارنا، کوئی مطلق نوعیت کی سنت نہیں، اس کا مقصد صرف راحت ہے۔ یہی معاملہ اُن تمام سنتوں‘ کا ہے جن میں آداب حیات کو بتایا گیا ہے۔ آداب حیات کے بارے میں کوئی طریقہ مطلق طور پر اچھا، یا بُرا نہیں ہوتا، بلکہ اْس کا تعلق تمام تر راحت سے ہوتا ہے جس وقت جس طریقے میں انسان کے لیے راحت ہو، وہی طریقہ سنت کا طریقہ قرار پائے گا۔ مثال کے طور پر آپ کو کار میں بیٹھنا ہے۔ جیسا کہ معلوم ہے، کار میں دائیں اور بائیں دونوں طرف دروازے ہوتے ہیں۔ اگر آپ کار میں اْس کے دائیں طرف کے دروازے سے بیٹھ رہے ہوں، تو سہولت یہ ہوگی کہ آپ پہلے اپنا بایاں پاؤں کار میں داخل کریں۔ اسی طرح اگر آپ کار کے بائیں دروازے سے اس میں بیٹھ رہے ہوں، تو آپ کے لیے سہولت یہ ہوگی کہ آپ پہلے اپنا دایاں پاؤں کار میں داخل کریں۔ اس کے برعکس طریقہ اختیار کرنا، آپ کے لیے غیر ضروری مشقت کا ٹھیک یہی معاملہ کار سے اترنے کا بھی ہے۔

ایسی حالت میں اگر کوئی شخص کار میں بیٹھنے کی سنت یہ بتائے کہ اُس میں داخل ہوتے ہوئے ہر حال میں اپنا دایاں پاؤں کار کے اندر داخل کرو، اور اترتے ہوئے ہر حال میں اپنا بایاں پاؤں اس کے اندر سے نکالو، تو ایسا کرنا راحت کے بجائے زحمت کا باعث بن جائے گا۔ جب کہ آداب زندگی کے بارے میں سنت ہمیشہ راحت پر مبنی ہوتی ہے، نہ کہ غیر ضروری مشقت پر۔

تاریخ دعوت حق تاریخ کا سبق تعبیر کی غلطی تعمیر کی طرف حقیقت کی تلاش حل یہاں ہے اسلام: ایک تعارف اسلام: ایک عظیم جدوجہد اسلام اور عصر حاضر اسلام پندرہویں صدی میں اسلام دورِ جدید کا خالق اسلام دینِ فطرت اسلام کا تعارف اسلام کیا ہے عورت معمارِ انسانیت 1983-84 ڈائری فسادات کا مسئلہ 1989-90 ڈائری فکر اسلامی 1991-92 ڈائری قال اللہ وقال الرسول 1993-94 ڈائری قرآن کا مطلوب انسان راز حیات قیادت نامه راه عمل کاروان ملت راہیں بند نہیں کتاب زندگی روشن مستقبل کتاب معرفت (پمفلٹ) رہنماۓ حیات کشمیر میں امن رہنماۓ حیات مارکسزم: تاریخ جس کو رد کر چکی ہے زلزلہ قیامت مذہب اور جدید چیلنج سبق آموز واقعات مذہب اور سائنس سچا راستہ مسائل اجتہاد سفر نامه اسپین و فلسطین مضامین اسلام سفر نامہ (غیر ملکی اسفار، جلد اول) مطالعہ حدیث سفر نامہ (غیر ملکی اسفار، جلد دوم) مطالعہ سیرت (پمفلٹ) سوشلزم اور اسلام مطالعہ سیرت سوشلزم ایک غیر اسلامی نظریہ مطالعہ قرآن سیرت رسول

Printed page