Al-Risala · January 2016

خبر نامه اسلامی مرکز 240

Al-Risala, January 2016, pp. 45–47

By Maulana Wahiduddin Khan

1- اگر دعوت کا کام پر امن انداز میں کیا جائے تو موجودہ دور میں مدعو خود آپ کو بلائے گا۔ اس کی ایک 4 جون 2015 کو سہارن پور کے ڈی آئی جی جناب ڈاکٹر اشوک کمار اگھو (آئی پی ایس) نے سی پی ایس ٹیم کو اپنے آفس میں انوائٹ کیا۔ اس مناسبت سے سی پی ایس (سہارن پور) ٹیم کی محترمہ الپنا تلوار اور سوامی پریم وکرم، ڈاکٹر ذوالفان، دانش خان اور مزجیوتي، وغیرہ وہاں گیے۔ انھوں نے ڈاکٹر اشوک کمار کو انگلش تذکیر اور ساتھ سی ان کے سٹاف کے لئے بھی ہندی کا ترجمہ قرآن دیا۔ بہت ہی اچھے ماحول میں تقریبا ایک گھنٹے تک سائنس آف گاڈ کے ٹاپک پر گفتگو ہوتی رہی جو کہ کافی نتیجہ خیز رہی۔

2- 15 اگست 2015 کو الحمد اسکول اور لکھیا اینگلو - اردو پرائمری اسکول کے اساتذہ سے کولکا تاسی پی ایس ٹیم کی ایک ممبر محترمہ شبینہ علی نے انٹرایکشن کیا اور ان کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔ یہ پروگرام بہت ہی نتیجہ خیز رہا۔ 3- عیدالاضحی کے موقع پر 25 ستمبر کو صدر اسلامی مرکز نے ایک خطاب کیا۔ اس میں سی پی ایسی دہلی کے ممبران اس موقع پر آپ نے جو خطاب کیا اس کو سی پی ایس کی ویب سائٹ پر سنا جا سکتا ہے: 4- نیشنل میڈیکل کالج (سہارن پور) کی جانب سے کانوڑیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر بیمار کانوڑیوں نے اپنا علاج کرواتے وقت ہندی قرآن اور صدر اسلامی مرکزکی کتاب ”ستیے کی کھوج“ حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ کالج کی ایڈمنسٹریشن کونسلر مسز الکا چودھری اور ڈاکٹر محمد اسلم خاں نے ان کو صدر اسلامی مرکز کا ہندی ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر پیش کیا جن کو ان لوگوں نے بہت ہی خوشی کے ساتھ قبول کیا۔ 5- یکم اکتوبر 2015 تا 11 اکتوبر 2015 لکھنؤ میں بک فیئرلگا۔ اس بک فیئرکا افتتاح جناب رام نائیک (گورنر آف یوپی) کے ہاتھوں ہوا۔ اس بک فیر میں سی پی ایس لکھنؤ کی ٹیم نے سی پی ایس سہارن پور کے تعاون سے ایک اسٹال اس اسٹال پر مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم بھی بڑی تعداد میں آئے۔ ان کے ساتھ سی پی ایس ٹیم نے انٹرایکشن کیا اور ان کے درمیان بڑی تعداد میں دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔ اس درمیان اتر پردیش کے گورنر کے علاوہ جن اہم لوگوں کو دعوہ لٹریچر اور صدر اسلامی مرکز کی نئی کتاب دی ایچ آف پیس دی گئی وہ ہیں، یوپی گورنمنٹ کےکیبنٹ منسٹر جناب آر کے چودھری، آئی ایف ایس ڈاکٹر اے کے دیویدی اور یوپی گورنمنٹ کے جوائنٹ سکریٹری جناب اوم پرکاش، وغیرہ۔ 6- 22 اکتوبر 2015 کو صدر اسلامی مرکز ہی پی ایس ممبر پروفیسر نجمہ صدیقی کے گھر (ماڈل ٹاؤن تشریف لے صدر اسلامی مرکز کے ساتھ سی پی ایس (دہلی) کی ایک ٹیم بھی تھی۔ اس مناسبت سے صدر اسلامی مرکز نے ”تلافی مافات کا قانون“ کے عنوان سے ایک تقریر کی۔ یہ تقریر سی پی ایس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر اس لنک پر سنی جاسکتی ہے:

7 - چند فلسطینی نوجوان مسجد اقصی اور اس کے اطراف میں سیاحوں اور نان مسلموں کے درمیان صدر اسلامی مرکز کا انگلش ترجمہ قرآن اور وہاٹ از اسلام، تقسیم کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ خبر دی ہے کہ وہاٹ از اسلام‘‘ کو اسرائیل کے یہود بہت پسند کرتے ہیں۔ اور انھوں نے از خود اس کتاب کا عبرانی زبان میں ترجمہ کیا ہے اور لوگوں کو دینے کے لیے انھوں نے اسے طبع کروایا ہے۔

8 - ناگپور کا ممبئی الرسالہ ٹیم کے ممبران نے ناگپور کے انگریزی روزنامہ دی ہتوادا کے ایڈیٹر جناب وجے پھانصلکار (Vijay Phansilkar) سے ملاقات کی اور ان کو انگلش ترجمہ قرآن اور دوسری مولانا کی کتابیں ایڈیٹر موصوف نے ان کو بے حد مسرت اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں مولانا کا بہت احترام کرتا ہوں، اور ان سے ممبئی میں ایک بار مل چکا ہوں۔

9 - پونا بک فیر 15، 10 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک منعقد ہوا۔ اس میں پوناسی پی ایس ٹیم کے عبد الصمد صاحب نے ممبئی سی پی ایس ٹیم کے تعاون سے ایک بک اسٹال لگایا۔ اس مناسبت سے یہاں تشریف لانے والے وزیرس اور اسٹال مالکان کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کئے۔ ممبئی ٹیم سے ڈاکٹر جنید، اجمل خان صاحب، فاروق فیصل صاحب نے اس بک فیر میں شرکت کی۔ یہاں بہت سارے ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی جو صدر اسلامی مرکز کو آن لائن انگلش ڈیلی دی اسپیکینگ ٹری کے حوالے سے جانتے ہیں۔ جیسے کمل کو ٹھاری صاحب، وغیرہ یہ لوگ صدر اسلامی مرکز کی تحریروں کو پڑھتے ہیں، اور اپنے متعارفین کے درمیان پھیلاتے ہیں۔

10 - آرین ٹی وی نیوز چینل نے 13 اکتوبر 2015 کی شام 8 بجے یونی فارم سول کوڈ‘ پر ایک لائیو ڈسکسشن (live discussion) کا پروگرام منعقد کیا۔ اس میں انھوں نے اسلام کے نمائندے کے طور پر سی پی ایس بہار و جھارکھنڈ کے صدر جناب دانیال صاحب کو مدعو کیا تھا۔ پروگرام کے بعد تمام لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن، وہاٹ از اسلام اور دوسرے دعوتی لٹریچر تقسیم کئے گئے۔

11 - گورنمنٹ ڈگری کالج، پونچھ، میں سرسید ڈے کے موقع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں حج، سیاست دان، پروفیسرس، اساتذہ، سوشل ورکرز، اسکالرز اور کالج کے طلباء وغیرہ شامل ہوئے تھے۔ اس موقع پر سی پی ایس (جموں) کی جانب سے تمام لوگوں کوڈی ایچ آف پیس، اسپورٹ آف اسلام، انڈین مسلم، اور صدر اسلامی مرکز کا ایک مضمون سرسید فارمولا‘ اور دوسری کتابیں بطور تحفہ دیا گیا۔

12 - ٹورانٹو (کناڈا) سے ملنے والی خبر کے مطابق، انسٹی ٹیوٹ آف دی لنگویج آف دی قرآن، ٹورانٹو نے صدر اسلامی مرکز کے انگلش ترجمہ قرآن کو اپنے دعوہ پیک میں شامل کیا ہے جو کہ کناڈا میں لوگوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تقسیم کیا جائے گا۔

13 - سی پی ایس امریکہ کے ڈاکٹر وقار عالم اور خواجہ کلیم الدین صاحبان نے ایک کتاب اسلام نائٹ آئی ایس

آئی ایس " نامی کتاب کے اجراء کے ایک پروگرام میں صدر اسلامی مرکز کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی ۔ کتاب عورتوں کی ایک آرگنائزیشن وائز (WISE) نے کمیونٹی گائیڈ کے طور پر تیار کی ہے۔ یہ پروگرام یو این او (UNO) پلازہ میں منعقد ہوا تھا۔ اس پروگرام میں مختلف مذاہب کے 100 سے زائد لوگوں نے، خاص طور پر عیسائی اور یہودی حضرات، نے شرکت کی۔ ان تمام لوگوں کو "ایج آف پیس" بطور تحفہ دی گئی۔ خوشی کی بات یہ ہے اس تقسیم کے عمل میں دو آرگنائزیشن نے تعاون پیش کیا۔ بہت سے لوگوں نے اس کتاب کو زیادہ تعداد میں حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

14 - قارئین الرسالہ حلقہ ناگپور و کامٹی کے ایک ممبر محمد اکرم صاحب نے اپنا ایک واقعہ بتایا جو کہ بہت حوصلہ افزا ہے۔ موصوف نے بتایا کہ حال ہی میں وہ ممبئی سے لوٹ رہے تھے۔ دوران سفر وہ صدر اسلامی مرکز کے تحریر کردہ کتابچہ جیون کا ایڈیشن (ہندی) پڑھنے لگے۔ ایک صاحب بڑی دیر سے انہیں دیکھ رہے تھے۔ کچھ دیر بعد مذکورہ صاحب نے اکرم صاحب سے کتابچہ مانگا اور اس کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے موبائل پر اس کا فوٹو لینے لگے۔ اکرم صاحب نے کہا آپ یہ کیا کر رہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس میں بہت ہی عمدہ باتیں لکھی ہوئی ہیں، میں نے اپنی پچاس سالہ زندگی میں ایسی باتیں نہیں پڑھیں ۔ میں ۱۳ اسکولوں کا مینیجنگ ڈائرکٹر ہوں اور میرے انڈر میں سیکڑوں ٹیچرس ہیں۔ میں اس میں لکھی ہوئی باتیں انھیں بتاؤں گا۔ اکرم صاحب نے انھیں مذکورہ کتاب کے علاوہ ہندی ترجمہ قرآن بھی پیش کیا۔

15 - ڈاکٹر اے کیوسوداگر (دھارواڑ، کرناٹک ) نے ائی ٹی وی اردو پرسی پی ایس سہارن پور کے ذریعہ ترجمہ قرآن اور دوسرے پیس لٹریچر کو تقسیم کرتے ہوئے دیکھا تو اپنے وطن سے سہارن پور آئے تاکہ وہ سی پی ایس کے طریق کار کو جان سکیں ۔ اس موقع پر ان کو ایج آف اسلام، اسپرٹ آف اسلام اور ترجمہ قرآن، وغیرہ کرناٹک میں تقسیم کرنے کے لئے دیے گیے ۔ انھوں نے ڈاکٹر محمد اسلم کو کرناٹک آنے کی دعوت دی ۔ یقینی طور پر دعوت اور امن کے قیام میں کافی معاون ہوگا۔

16 - صدر اسلامی مرکز کے مضامین مختلف نیوزپیپرس اور میگزین میں آتے رہتے ہیں۔ جن کو بہت پسند کیا جاتا ذیل میں ایک تاثر نقل کیا جاتا ہے جودی ٹائمس آف انڈیا کے آن لائن اسپرچول میگزین دی اسپیکنگ ٹری میں ایک صاحب نے لکھا:

It is very good to read Maulana Wahiduddin Khan's articles on the true teachings of Islam in The Times of India, (Mr. Mindian)

17 - اس کے علاوہ واٹس ایپ (9999944119) سے روزانہ صدر اسلامی مرکز کی مختصر تقریر، انگریزی تفسیر اور مضامین بھیجے جاتے ہیں۔ اس پر ایک صاحب نے اپنا تاثر نقل کیا ہے: جب سے میں آپ سے جڑا ہوں، میری طرز زندگی تبدیل ہونے لگی ہے شکریہ ( جاوید اقبال)

Printed page