Al-Risala · October 2016

قرآن کا موضوع

Al-Risala, October 2016, pp. 7–9

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن میں کل تقریباً 6600 آیتیں ہیں۔ قرآن کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ قرآن میں بہت کم ایسی آیتیں ہیں جو احکام سے تعلق رکھتی ہیں۔ قرآن کی بیشتر آیتیں وہ ہیں جن میں اللہ کی تخلیقات کا جن کو قرآن میں آیات اللہ ، کلمات اللہ ، آلاء اللہ جیسے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ قرآن میں بار بار کہا گیا ہے کہ اللہ کی نشانیوں پر غور کرو، اور ان سے معرفت کا رزق حاصل کرو۔ قرآن کی پہلی آیت یہ ہے: اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (الفاتحہ: 1)۔ قرآن کا پورا مجموعہ گویا اس آیت کی تفسیر ہے۔ اس مطالعے کے مطابق قرآن احکام کی کتاب نہیں ہے، بلکہ وہ معرفت کی کتاب ہے۔ زمانے میں قرآن کے مطالعے کے معاملے میں سب سے بڑا انحراف یہ ہوا کہ قرآن کی یہ خصوصیت علمائے امت کے ذہن سے اوجھل ہوگئی۔ وہ قرآن کو ایک کتاب احکام کے طور پر دیکھنے لگے۔ جب کہ اصل حقیقت یہ تھی کہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس میں اللہ کے تخلیقی منصوبے (creation plan) کو بتایا اصل حقیقت کے اعتبار سے قرآن کی حیثیت کتاب معرفت کی ہے، لیکن امت کے بعد کے زمانے میں قرآن کو کتاب احکام کی حیثیت دے دی گئی امت کے تمام بگاڑ کا اصل سبب یہی انحراف یہ انحراف عباسی دور میں قرآن کے فقہی مطالعے کی صورت میں پیدا ہوا۔ اس کے نتیجے میں یہ ہوا کہ قرآن کو فقہی احکام کے ماخذ کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ بیسویں صدی کا یہ واقعہ اسی ذہن کی توسیع ہے۔ اس دور میں ایسے علماء اور مفکرین پیدا ہوئے، جو قرآن کو نظام (system) کے ماخذ کی حیثیت سے اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ قرآن کے مطالعے کا نقطہ آغاز (starting point) بدل گیا۔ یہ وہی ظاہرہ ہے جس کو حدیث میں اتباع یہود (البخاری، حدیث نمبر 3456) کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ اس حدیث میں یہود کا اتباع سے مراد، زوال یافتہ امت کا اتباع ہے۔ زوال میں یہود کے علماء نے موسوی دین کو موسوی شریعت کی حیثیت دے دی۔ تورات اور تالمود کے

حوالے سے انھوں نے ایک مجموعہ احکام تیار کیا، اور دین موسیٰ کے نام پر اسی کا چرچا کرنے چنانچہ بعد کے زمانے میں یہودیت کا جوورژن (version) تیار ہوا وہ تمام ترقوانین (laws) پر مبنی تھا۔ یہودیت کے اس وزن میں معرفت اور دعوت جیسی چیزیں تمام تر حذف یہی واقعہ امت مسلمہ کے درمیان پیش آیا۔ اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ موجودہ زمانے کے علماء اور رہنما کے یہاں جس دین کا چرچا ہے، اس میں معرفت اور دعوت جیسی اصل تعلیمات حذف ہوگئی ہیں، اس کے بجائے سارا زورقوانین اور احکام پر دیا جا رہا ہے، جس کو بطور خود وہ اسلامی نظام کا نام دیتے ہیں۔ اسلام کو بطور سیاسی اور سماجی نظام پیش کرنا، ان کا واحد نشانہ بن گیا ہے، اور معرفت اور دعوت جیسی چیزیں ان کے یہاں بھی اسی طرح حذف ہوگئی ہیں، جس طرح وہ اس سے پہلے یہود کے یہاں حذف ہوگئی تھیں۔ اس انحراف کو پولیٹیکل انٹرپریٹیشن آف اسلام یا مبنی بر نظام اسلام(system-based Islam) کہا جاسکتا ہے۔ اس تصور دین کا نتیجہ ہے کہ امت میں ایک ابدی قسم کے ٹکراؤ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ یہ ٹکراؤ ابتدائی طور پر دوسروں کو اپنا حریف (rival) سمجھنے کی صورت میں شروع ہوتا ہے، اور پھر بڑھ کر تشدد اور جنگ اور خودکش بمباری تک پہنچ جاتا ہے۔ قرآن کو اگر کتاب معرفت کے طور پر لیا جائے تو اس کا تقاضا یہ ہوتا ہے کہ قرآن کی آیتوں میں تدبر کرو، قرآن کے ذریعے خالق کی معرفت حاصل کرو، اور پھر خالق کی معرفت میں جینے والے بن جاؤ، یعنی وہ انسان جس کو قرآن میں ربانی انسان (آل عمران:79) کہا گیا ہے۔ گویا قرآن اپنی اصل حیثیت کے اعتبار سے ہدایت خداوندی کی پیروی (following) کا نام ہے۔ مگر قرآن کی نظامی یا قانونی تعبیر کا نتیجہ یہ ہوا کہ قرآن عملی نفاذ (implementation) کی کتاب بن گیا۔ اب امت کا نشانہ یہ قرار پایا کہ وہ موجودہ قانونی اور سیاسی نظام کولٹر کر بدلے، اور اس کی جگہ وہ قانونی اور سیاسی نظام نافذ کرے جس کو بطور خود اس نے اسلامی نظام کا درجہ دے دیا ہے۔

قرآن وسنت کے مطالعے کا یہی غلط اسلوب ہے جس نے عملاً دین اسلام کو دین یہود بنا دیا۔

دینِ اسلام کا اصل نشانہ کامل معنوں میں ایک پر امن نشانہ تھا۔ اس نشانہ کا مرکزی تصور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ پر مبنی پر امن کلچر وجود میں لانا ہے۔ لیکن دورِ زوال کی یہودیت کی اتباع کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسلام سیاست کا موضوع بن گیا۔ لوگ اسلام کے سیاسی نظام کو قائم کرنے کے نام پر دوسری قوموں سے لڑنے لگے۔ اور جب لڑائی کے باوجود مفروضہ سیاسی نظام قائم نہیں ہوا تو انھوں نے فتویٰ دیا کہ خودکش بمباری (suicide bombing) کے ذریعے مفروضہ باطل نظام کو ڈی اسٹیبلائز (destabilize) کیا جائے۔ یہ فتویٰ سراسر غلط فتویٰ تھا۔ کیوں کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق خودکشی یقینی طور پر ایک حرام فعل تھا۔ خودکشی کے ذریعے مرنے والا شخص ابدی طور پر جہنم کا مستحق بن البخاری کی ایک روایت میں بتایا گیا ہے کہ رسول اللہ کے زمانے کے ایک مسلمان نے ایک غزوہ میں شرکت کی ۔ وہ مخالفینِ اسلام کے مقابلے میں لڑا، اور بظاہر بڑے بڑے جہادی کارنامے انجام دیے، مگر آخر میں زخموں کی تاب نہ لا کر خودکشی کرکے اپنا خاتمہ کر لیا۔ اس خودکشی کی بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إِنَّه مِن أھل النار (البخاری، حدیث نمبر 2898)۔ اسلام کے یہ الفاظ ہر اس شخص پر صادق آتے ہیں، جو خودکشی کرکے اپنے آپ کو ہلاک کرے۔ شخص اگر اسلامی مفاد کے نام پر خودکشی کرے تب بھی وہ اس معاملے میں مستثنیٰ نہیں قرار پائے گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اسلام میں تحریک (movement) صرف دو مقصد کے لئے چلائی جائے گی، ایک معرفت اور دوسرے دعوت۔ کسی اسلامی تحریک کا پہلا نشانہ یہ ہوگا کہ ایسے افراد پیدا ہوں جو معرفت رب میں جینے والے ہوں، جو الحمد للہ کلچر کو اپنی ذاتی زندگی میں اختیار کریں۔ اسی عمل کے نتیجے میں وہ شخصیت بنتی ہے جس کو قرآن میں مزکی شخصیت (ط: 76) کہا گیا ہے۔ مزکی شخصیت والے افراد ہی وہ افراد ہیں، جن کو آخرت میں جنت کے ابدی باغوں میں جگہ ملے گی۔ اس کے بعد اسلامی تحریک کا دوسرا نشانہ وہ ہے جس کو دعوت الی اللہ کہا گیا ہے۔ یعنی پرامن انداز میں تمام انسانوں کو اللہ کا پیغام دعوت مکمل طور پر ایک غیر سیاسی مشن ہے، اس کا سیاست سے یا ٹکراؤ سے کوئی تعلق نہیں۔

Printed page