Al-Risala · October 2016

آزادی نہ کہ اختیار

Al-Risala, October 2016, p. 11

By Maulana Wahiduddin Khan

اس دنیا میں انسان کو آزادی حاصل ہے، مگر اس کو اختیار حاصل نہیں۔ انسان اگر اس حقیقت کو سمجھ لے تو وہ کبھی سرکشی نہ کرے۔

ایک شخص کسی کو بے عزت کرنے کے لیے اپنی زبان کھول سکتا ہے، مگر کسی کا بے عزت ہونا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک خود خدا اس کے لیے بے عزتی کا فیصلہ نہ کرے۔ شخص کسی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا سکتا ہے۔ مگر وہ اس وقت تک کسی کو قتل نہیں کر سکتا جب تک اسی شخص کے ہاتھ سے اس کی موت مقدر نہ کر دی گئی ہو۔ ایک شخص کسی کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی سازش کر سکتا، مگر اس کی سازش اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک خدا اپنی کسی مصلحت کے تحت اس کے حق میں ایسا فیصلہ نہ کر دے۔

Printed page