Al-Risala · February 2016
Sky is the limit
Al-Risala, February 2016, p. 11
By Maulana Wahiduddin Khan
قدیم زمانے میں کئی سیاسی ایمپائر بنائے گئے۔ ان میں سے ہر سیاسی ایمپائر محدود جغرافی حیثیت رکھتا تھا۔ مگر موجودہ زمانے میں کمیونی کیشن کی ترقی نے اس بات کو ممکن بنا دیا ہے کہ غیر سیاسی ایمپائر کو پوری دنیا میں قائم کیا جا سکے۔ حتی کہ اگر چاند اور مریخ پر انسان ہوں تو ماڈرن کمیونی کیشن کے ذریعے اس غیر سیاسی ایمپائر کا دائرہ وہاں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ آج کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ مسلمان عصر حاضر کو سمجھیں، اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے عمل کی منصوبہ بندی یہ وقت کی سب سے زیادہ اہم ضرورت ہے۔