Al-Risala · March 2017

حالات کا اندازہ

Al-Risala, March 2017, p. 32

By Maulana Wahiduddin Khan

لوہار لوہے کو آگ میں ڈال کر تپاتا ہے۔ یہاں تک کہ لوہا رگرم ہوکر لال ہو جاتا ہے۔ وقت لوہار ہتھوڑا مار کر لوہے کو اپنی مرضی کے مطابق بناتا ہے، چپٹا یا گول یا لمبا۔ لوہار اگر لوہے کو گرم کیے بغیر اس پر اپنا ہتھوڑا مارنے لگے تو وہ لوہے کو اپنی مرضی کے مطابق بدلنے میں کامیاب نہ ہو۔ سے انگریزی کی مثل بنی ہے کہ لوہے کو اس وقت مارو جب وہ خوب گرم ہو:

یہی معاملہ انسانی زندگی کا بھی ہے۔ آدمی کو زندگی میں اکثر کوئی اقدام کرنا پڑتا ہے۔ اقدام سے پہلے ضروری ہے کہ حالات کا بھر پور اندازہ کر لیا جائے۔ اگر حالات پوری طرح تیار ہوں تو اقدام مفید ہوگا، ورنہ وہ نا کام ہو کر رہ جائے گا۔

لوہا گرم ہونے پر ہتھوڑ ا مارنے والا اپنے مقصد کو حاصل کرتا ہے۔ جو شخص ٹھنڈے لوہے پر ہتھوڑا مارنے لگے وہ صرف اپنے ہاتھ کو دکھ پہنچائے گا، وہ لوہے کو اپنی مرضی کے مطابق نہیں ڈھال

Printed page