Al-Risala · May 2017

خبر نام اسلامی مرکز - 251

Al-Risala, May 2017, pp. 48–49

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلامو فوبیا نہیں: امریکا کے نومنتخب صدر، ڈونالڈ ٹرمپ کے معاون اسٹیو بینن (Steve Bannon) کی جانب سے خواجہ کلیم الدین صاحب (سی پی ایس، امریکا) کو یہ درخواست ملی کہ انھیں انگریزی قرآن چاہیے ۔ درخواست انھیں سی پی ایس ویب سائٹ (www.cpsglobal.org) کے ذریعہ ملی۔ خواجہ کلیم الدین صاحب نے انھیں، انگریزی تفسیر، ترجمہ قرآن، لیڈنگ اسپرچول لائف، دی ایج آف پیس، پرافٹ آف پیس وغیرہ پوسٹ کر دیا ہے۔

دعوتی دورہ: ممبئی سی پی ایس ٹیم کے پروگرام کا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ یہ لوگ مختلف علاقوں کا وقتاً فوقتاً دعوتی دورہ کرتے رہتے ہیں۔ اسی کے تحت جنوری کی 22-21 تاریخ کو ان لوگوں نے تلنگانہ کے ایک علاقہ ، بھینسا کا اس پروگرام میں ممبئی ٹیم کے علاوہ ناگپور، آکولہ، نانڈیر، پونے، پر بھنی، بیڑ، حیدر آباد کے علاوہ مقامی طور پر موجود رسالہ کے قارئین نے حصہ لیا۔ اس دعوتی سفر کے نتیجے میں مقامی طور پر سات لوگوں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، تا کہ اس علاقہ میں دعوت کا کام ہو سکے ۔ یہ دعوتی سفر کافی فائدہ مند رہا۔ الرسالہ کے ایک پرانے قاری نے اپنا تاثر بیان کرتے ہوئے کہا کہ انھیں الرسالہ سے تین بنیادی باتیں حاصل ہوئی ہیں۔ وہ یہ ہیں: اللہ دیکھ رہا ہے، فرشتے لکھ رہے ہیں، اور مجھے مرنا ہے۔

ہ ممبئی ٹیم کے تعلق سے ایک اہم خبر یہ بھی ہے کہ 8-7 جولائی 2017 یہ لوگ کوامراوتی کا دورہ کریں گے۔ خواہش مند حضرات درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ مسٹر محبوب جنگی ( 63993 096191)، ڈاکٹر جنید

دعوہ فرینڈلی دنیا : کولکاتا کے مشہور وکٹوریہ میموریل ہال میں ٹاٹا اسٹیل کولکاتا لٹریری میٹ کا انعقاد جنوری 2017 کو عمل میں آیا۔ پروگرام کے اختتام سے ایک دن پہلے کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی مشہور ہستیوں نے اس میں شرکت کی۔ مثلا سنیل گواسکر، ابھیینو بند را، اور مس دیپا ملک ، وغیرہ ۔ کولکاتا سی پی ایس ٹیم کی مس شبینہ علی نے ان تمام لوگوں کو انگریزی ترجمہ قرآن اور پیس لٹریچر دیا۔ جسے تمام مہمان و شرکاء نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

جئے پور، راجستھان میں ہر سال لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد ہوا کرتا ہے، جس میں ملک و بیرون ملک کی علمی ، ادبی، اور دیگر فنون کی دنیا سے تعلق رکھنے والی ہستیاں شریک ہوتی ہیں۔ بڑی تعداد میں علم وفن کے شائقین بھی آتے اس سال یہ فیسٹیول 19 تا 23 جنوری 2017 کو منعقد ہوا۔ یہاں سی پی ایس دہلی و راجستھان کی ٹیم نے آنے والوں کو ترجمہ قرآن اور دیگر پیس لٹریچر دیا۔ سی پی ایس دہلی سے مسٹر فراز خان، مسٹر اجئے دیویدی، مسٹر و کرانت،

مسٹر دانیال، اور راجستھان سے انیس محمد، اور ڈاکٹر سفینہ تبسم، وغیرہ نے حصہ لیا۔

3 تا 19 جنوری 2017 کے درمیان بدھ گیا، بہار میں بدھ مت کا کال چکر میلہ لگتا ہے۔ اس میں ہر سال پوری دنیا سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی و بیرونی سیاح آتے ہیں۔ مانو وکاس کلیان سمیتی (گیا) نے اس سال یہاں بڑی تعداد میں انگریزی ترجمہ قرآن کے علاوہ اردو، ہندی، فرنچ، جرمن، چائنیز، اور اسپینش ترجمہ قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ بہت سے لوگ ایسے بھی تھے، جو تقسیم قرآن کا سن کر اس کو تلاش کرتے ہوئے وہاں تک پہنچے، اور شکریہ کے ساتھ ترجمہ قرآن و دیگر لٹریچر حاصل کیا۔ جن لوگوں نے اس میں حصہ لیا وہ یہ ہیں، عظیم الدین ضیفی، محمد ارمان، مجاہد حسین، قصیب رضا، محمد شہاب الدین وغیرہ۔ نیز یہ کہ گیا ٹیم (موبائل نمبر 9931625297) انڈیا کے اندر بذریعہ پوسٹ لوگوں کو قرآن پہنچاتی ہے۔

مدعو آپ کے دروازے پر: سی پی ایس دہلی نے آئی آئی سی میں ایک انٹر فیتھ پروگرام منعقد کیا۔ بون (جرمنی) کی این جی او Der Missionszentrale der Franziskaner کے ممبران کے لیے تھا، جو ہر سال انڈیا آتے ہیں، اور صدر اسلامی مرکز کی تقریر سنتے ہیں، سی پی ایس کے ممبران ان سے انٹر ایکشن کرتے ہیں۔ ایکشن سے پہلے وہ مسجد میں جا کر نماز کا طریقہ دیکھتے ہیں، اور اسلام کی باتیں سنتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر تمام لوگوں کو جرمن زبان میں ترجمہ قرآن و دیگر انگریزی کتا بیں دی گئیں۔ یہ پروگرام 14 جنوری 2017 کو منعقد ہوا تھا۔ دنیا قرآن کی تلاش میں: کولکاتا کے QUEST سال میں 22 جنوری 2017 کو ایک پروگرام منعقد کیا گیا اس مواقع پر شہر کی علمی دنیا سے تعلق رکھنے والی ہستیاں موجود تھیں۔ یہ پروگرام چندریما بھٹا چاریہ، کی ایک کتاب کے اجرا کی مناسبت سے تھا۔ اس میں موجود تمام لوگوں کو انگریزی ترجمہ قرآن دیا گیا۔ تمام لوگوں نے خوشی کے پروگرام کی روح رواں مس بھٹا چاریہ ایک مشہور انگریزی اخبار کی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ہیں۔ ان کو جب قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر دیا گیا تو انھوں نے قرآن کو دیکھ کر خوشی سے کہا:

Printed page