Al-Risala · December 2017

تعارفی ماڈل

Al-Risala, December 2017, p. 36

By Maulana Wahiduddin Khan

ہر عورت اور مرد جو اس دنیا میں آتے ہیں، وہ فطری طور پر بہت سی خواہشات (desires) لے کر آتے ہیں۔ ہر آدمی چاہتا ہے کہ وہ ان خواہشوں کی تکمیل کرے، لیکن ہر انسان آخر میں محسوس کرتا ہے کہ ساری کوششوں کے باوجود وہ فل فلمنٹ (fulfilment) سے محروم رہا۔ میں یہ کہ انسان کو اس کا اپنا ہیبیٹاٹ (habitat) نہیں ملا۔

انسان دیکھتا ہے کہ اس دنیا میں چڑیوں کو ان کا ہیبیٹاٹ ملا ہوا ہے، مچھلیوں کو ان کا ہیبیٹاٹ ملا ہوا ہے۔ لیکن انسان اپنے ہیبیٹاٹ سے محروم ہے۔ کائنات کا مطالعہ بتاتا ہے کہ یہ ایک مکمل اس دنیا میں ہر طرف کامل ڈیزائن (design) ہے، اس دنیا میں ہر طرف اعلیٰ منصوبہ ہے، اس دنیا میں ہر طرف ذہانت کے نمونے ہیں۔ مگر انسان کا ہیبیٹاٹ وسیع دنیا میں کہیں موجود نہیں۔ اس معاملے کو دیکھ کر ایک سائنسداں نے کہا تھا کہ بظاہر انسان بھٹک کر ایک ایسی دنیا میں آگیا ہے، جو اس کے لیے بنائی نہیں گئی۔

Printed page