ہائی پروفائل کا طریقہ نہیں
Al-Risala, January 2018, pp. 19–20
By Maulana Wahiduddin Khan
پیغمبر اسلام نے جب مکہ میں اپنا مشن شروع کیا تو تین سال تک آپ نے اس کا عام اعلان بلکہ صرف کچھ افراد سے خصوصی ملاقاتوں میں اپنی بات کہتے تھے۔ یہ سلسلہ تین سال تک جاری اس کے بعد آپ نے اعلان عام کیا (سیرۃ ابن ہشام، 1/262)۔ اسی طرح غزوہ خیبر میں آپ
اپنے اصحاب کے ساتھ جا رہے تھے، تو لوگوں نے ایک جگہ نعرہ بلند کرنا شروع کر دیا۔ تو آپ نے کہا: إنكم لا تدعون أصم ولا غائبا، إنكم تدعون سميعا قريبا وهو معكم (صحیح البخاری، حدیث نمبر 4205)۔ یعنی تم لوگ کسی بہرے یا غائب کو نہیں پکار رہے ہو، بلکہ اس کو پکار رہے ہو جو سننے والا، قریب اور تمھارے ساتھ ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ اپنے مشن کے سلسلے میں پیغمبر اسلام کا طریقہ لو پروفائل میں کام کرنے کا طریقہ تھا، ہائی پروفائل میں کام کرنا پیغمبر اسلام کا طریقہ نہیں۔ یہ بہت اہم بات ہے۔ میں کام کرنا، ہمیشہ مخالفین کے اندر اشتعال پیدا کرتا ہے۔ وہ ابتدائی دور ہی میں مشن کی مخالفت میں کھڑے ہو جاتے ہیں، اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ مشن آگے نہ بڑھنے پائے۔ برعکس، لو پروفائل میں صاحبِ مشن کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ تمام ممکن مواقع کو استعمال کر کے اپنا کام یہاں تک کہ اس کے مخالفین صرف اس وقت اس کا نوٹس لیں، جب کہ مشن اتنا مستحکم ہو چکا ہو کہ کسی مخالف کی مخالفت اس کو رو کنے والی ثابت نہ ہو سکے۔ پیغمبر اسلام نے اپنے مشن کے پورے دور میں خاموش عمل کا یہی طریقہ اختیار کیا۔