Al-Risala · June 2018

چند مثالیں

Al-Risala, June 2018, pp. 42–43

By Maulana Wahiduddin Khan

دورِ نبوت کے اسلام میں کئی چیزیں عصری حالات (age factor) کی بنا پر ظہور میں مثلاً پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نبوت سے پہلے ایک متلاشی (seeker) انسان تھے۔ اکثر خاموش رہتے، اور سوچتے رہتے تھے۔ اس زمانے میں آپ اکثر تنہا غارِ حرا (cave of Hira) میں چلے جاتے، اور وہاں کئی دن تک قیام کرتے ۔ یہ غار جبل حرا کے اوپر واقع تھا، وہ مسجد حرام سے تقریباً چار کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ وہاں آپ کھانے پینے کا کچھ معمولی سامان لے کر جاتے اور کئی روز قیام کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول عصری کلچر کی بنا پر تھا۔ اس زمانے کے حنفاء پہلے سے ایسا ہی کر رہے تھے۔ حنفاء کا لفظ قدیم زمانے میں متلاشیانِ حق (truth seekers) کے لیے بولا جاتا تھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ غار حرا نبوت کا کوئی مقدس حصہ نہیں۔ کسی نبی کا ظہور اگر موجودہ زمانے میں ہوتا تو عین ممکن تھا کہ وہ موجودہ زمانے کی انٹرنیشنل لائبریری میں کتابوں کا مطالعہ

کرتا، اورانٹرنیشنل سیمینار میں شرکت کرتا۔

Printed page