Al-Risala · July 2018

اس کی امکلاں ہیں

Al-Risala, July 2018, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

پر امن اسلامی طریق کار کیا ہے، اس کی ایک کامیاب مثال کشمیر کی تاریخ میں پائی جاتی کشمیر کو عام طور پر لوگ اس کے قدرتی حسن کی وجہ سے جانتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہاں اس سے بھی زیادہ بڑی چیز موجود ہے۔ یہ اسلامی طریق کار کا وہ نمونه ہے جو میر سید علی همدانی (1314-1384ء) کی زندگی میں ملتا ہے۔ موصوف نے ، جن کو کشمیری عام طور پر "امیر کبیر" کہتے ہیں، اپنے عمل سے ایک عظیم قابل تقلید نمونه قائم کیا ہے، جس کی مثال حالیہ صدیوں میں کم ملے گی۔ کشمیر اپنے قدرتی مناظر کی وجہ سے اگر جنت نظیر ہے تو اپنے تاریخی نمونے کے ذریعہ وہ ہم کو اسلام کے طریق دعوت کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو اس سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔ ڈاکٹر محمد اقبال (1877-1938ء) نے امیر کبیر کی بابت کہا تھا:

Printed page